غرور کا سر نیچا

613

ایک دفعہ کا ذکر ہے،خوبصورت سنہری ہنسوں کا جوڑا شاہی محل کے باغات میں رہتا تھا۔وہاں کا بادشاہ انہیں بہت پسند کرتا تھا اور شاہی نوکر ان کی اچھی دیکھ بھال کرتے تھے-
ایک دن بے گھر چڑیا وہاں تھرا سا پانی پینے تالاب پر آئی،مگر سنہری ہنسوں نے اسے دور کردیا کہ تم سنہری نہیں ہو۔وہ ان پر ہنس پڑیں،اور کہا کہ تم بہت سادی اور بدصورت ہو۔
تم یہاں سے چلی جاؤ یا ہم تم کو تکلیف پہنچائیں۔چڑیا نے بادشاہ سے ہنسوں کے بارے میں شکایت لگائی۔بادشاہ کو ہنسوں پر اتنا غرور کرنے پر غصہ آگیا۔
اس نے ہنسوں کو نکال کر بے گھر چڑیا اور اس کے دوستوں کو رہنے کی اجازت دے دی۔وہ باغ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوگیا۔اس لیے کہتے ہیں کہ غرور نہیں کرنا چاہیے۔
سبق: غرور کا سر نیچا۔
nn

حصہ