سورج رات کو غائب کیوں ہوجاتا ہے؟

71

بچو! آپ نے ضرور یہ غور کیا ہوگا کہ دن کے وقت تو سورج خوب چمکتا ہے اور پوری دنیا کو روشن کردیتا ہے۔ ہر چیز صاف صاف نظر آتی ہے لیکن جوں ہی دن ڈھلنے لگتا ہے اور شام کے سائے گہرے ہونے لگتے ہیں تو اندھیرا ہونے لگتا ہے اور سورج بھی غائب ہوجاتا ہے۔
رات کے وقت اندھیرا اس لیے چھا جاتا ہے کیونکہ زمین سورج کے گرد چکر لگانے کے ساتھ ساتھ گھومتی بھی ہے۔ زمین کے جو حصے گھومتے ہوئے سورج سے دور چلے جاتے ہیں وہ اس کی روشنی سے دور ہوکر اندھرے میں ڈوب جاتے ہیں اور زمین کے جو حصے سورج کے سامنے ہوتے ہیں وہاں دن ہوتا ہے۔ زمین کا سورج کے گرد چکر مکمل کرنے میں ایک دن اور ایک رات کا عرصہ لگتا ہے۔
nn

حصہ