انمول باتیں

626

٭ برداشت اور معاف کرنا انسان کی طاقت کی بہترین مثال ہے، جبکہ انتقام کی خواہش انسان کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔
٭حقیقی بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔
٭ داناوں کی زبان میں خدا کی طاقت ہوتی ہے۔
٭تم اپنا مستقبل تو نہیں بدل سکتے لیکن تم اپنی عادات بدل سکتے ہو اور تمہاری عادات ہی تمہارا مستقبل بدلیں گی۔
٭ان لوگوں کے لیے کامیاب بنو جو تمہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں۔
٭تم ‘مصیبت اور ضرورت کے وقت عبادت کرتے ہو۔ کاش مسرت ‘اور ‘فراغت کے لمحات میں بھی سر بسجود ہوتے۔
٭اصل ذہانت اس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم زندگی، دنیا اور اپنے آپ کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔
٭ وہ شخص تعریف کا مستحق ہے جو علم کی طاقت کے ساتھ شدت غضب کو زائل کر سکے۔
٭ حرص کو اپنے دل میں جگہ نہ دو کہ تمہاری طاقت دوسروں سے زیادہ نہیں۔
٭جتنی جلدی کرو گے ،اتنی ہی دیر لگے گی یعنی صبر سے کام لیا کرو۔

معلومات کا خزانہ

٭ پرندوں میں سب سے چھوٹا پرندہ ہمنگ برڈہے۔
٭ مکڑی کا جال ،نر مکڑی بناتی ہے ۔
٭مادہ شہد کی مکھی کو BEE اور نر شہد کی مکھی کو Drone کہا جاتا ہے ۔
٭ جوڈو کا کھیل بہت سے ملکوں کی مسلح افواج کیلئے سیکھنا بے حد ضرور ی ہے ۔
٭ کیوی پرندے میں سب سے زیادہ سونگنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔
٭ روئی کی ایک گانٹھ (Bale) کا وزن 500 پونڈ ہوتا ہے۔

پہیلی

میری پہیلی بوجھو گے تم
ایک انچ چڑیا ، دو گز کی دم
پہیلی کا جواب اسی صفحہ پر تلاش کریں
جواب: سوئی دھاگا

حصہ