لطائف

227

ایک عورت بہت تیز کار چلا رہی تھی‘ اچانک اس نے چوک میں کھڑے ہوئے سارجنٹ کو ٹکر مار دی۔ سارجنٹ سڑک پر گر کر کراہنے لگا۔
عورت کار سے باہر نکلی اور ڈانٹ کر بولی ’’اب مزا آیا سڑک کے درمیان کھڑے ہونے کا۔‘‘
٭
ایک بڑی کاروباری عمارت پر پولیس کی موجودگی میں ڈاکا پڑ گیا۔ متعلقہ تھانے سے انسپکٹر آیا تو اپنے ماتحت پر بگڑنے لگا:
’’میں نے تم سے کہا تھا کہ عمارت سے نکلنے کے تمام راستوں پر کانسٹیبل کھڑے کرنا، اس کے باوجود ڈاکو کس طرح فرار ہو گئے؟‘‘
’’باہر جانے والے تمام راستوں پر تو میں نے جوان کھڑے کر دیے تھے سر، لیکن ڈاکو اندر آنے والے راستے سے نکل کر گئے ہیں۔‘‘ ماتحت نے بے بسی سے بتایا۔
٭
پولیس کی بھرتی ہو رہی تھی۔ ایک امیدوار سے افسر نے پوچھا ’’مجمع کو منتشر کرنا پڑے تو کیا کرو گے؟‘‘
’’میں چندہ جمع کرنا شروع کر دوں گا۔‘‘ امیدوار نے جواب دیا۔
٭

حصہ