ٹی وی ، فلم اور ڈرامے کیا ہیں؟۔

218

ٹی وی کیا ہے؟
ایک میڈیم ہے جس میں ہم آواز سن سکتے ہیں اور تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ ٹی وی میں ہمیں بہت سے پروگرام دیکھنے کو ملتے ہیں۔
فلم کیا ہے ؟
فلم جسے مووی یا متحرک تصویر بھی کہا جاتا ہے، ساکت تصاویر کا ایسا سلسلہ ہوتا ہے۔ جو پردے اسکرین پر یوں دکھایا جاتا ہے ۔ اس پر متحرک ہونے کا دھوکا ہوتا ہے۔ مختلف اشیا تسلسل کے ساتھ تیز رفتاری سے دکھائی جا نے کے باعث یہ بصری دھوکہ ناظرین کو احساس دلاتا ہے کہ وہ مسلسل متحرک اشیا دیکھ رہے ہیں۔ ایک موشن پکچر کیمرے کے ذریعے اصل مناظر کی عکس بندی تصاویر یا روایتی اینی میشن تکنیکی استعمال کرتے ہوئے شبہیوں کی عکس بندی سی جی آئی اور کمپیوٹر اینمیشن کے ذریعے یا ان میں سے بعض یا تمام تر تکنیکیوں اور دیگر بصری اشرات استعمال کر تے ہو ئے فلم تخلیق کی جاتی ہے۔ لفظ سنیما عموماً فلم اور فلم سازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سنیما کی تعریف کے مطابق یہ خیالات، کہانیاں، احساسات ،جذبات، خوبصورتی یا ماحول کے ابلاغ کے تجربات کی نقل پیش کرنے کا فن ہے۔ فلم سازی کا عمل فن بھی ہے اور صنعت بھی ابتدا میں فلمیں پلاسٹک جھلی پر نقش کی جاتی تھی جنھیں مووی پروجیکٹر کے ذریعے بڑے پردے پر دکھایا جاتا تھا۔
ڈراما کیا ہے؟
ڈراما چھوٹے پردے میں دکھایا جاتا ہے ڈرامہ ٹی وی میں دکھایا جاتا ہے اس کو چھوٹی چھوٹی اقساط میں پیش کیا جاتا ہے ۔ ڈرامہ زیادہ تر چھوٹی کہانی میں بنایا جاتا ہے۔
ہر چیز کے اچھے اور برے اثرات ہوتے ہیں۔ یہاں بھی اچھے اور برے اثرات رکھتے ہیں۔ ہم ٹی وی فلم ڈرامہ میں وہی چیز دیکھیں جن میں سیدھے راستے پر چلنے کی کوشش ہو اور اچھی سوچ پیدا ہو ہمیں معاشرے کے اچھے لوگوں کی مثال بنا کر لوگوں کو کو جینا سیکھنا چاہیے۔ ہم نوجوان نسل میں بے حیائی ‘منفی سوچ اور غلط کاموں کو پروان چڑھا رہے ہیں‘ ان کو برائی کی طرف لے جا رہے ہیں۔جس سے ان کو ہر کام صحیح لگ رہا ہے جو غلط ہے۔ ہم نوجوان نسل کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کو روکنا ضروری ہے ورنہ ہمارے بچے نوجوان غلط ہاتھوں میں ہوگا اور ان کا مستقبل برباد ہو گا۔

حصہ