لبرل آنٹیاں مشکل میں۔۔۔ بدبودار طرز زندگی کی ایک جھلک

672

محمد عاصم حفیظ
سوشل میڈیا پر آج لبرلز آنٹیاں آپس میں لڑ رہی ہیں۔ایک کے خاوند نے دوسری کیساتھ تعلقات بنائے۔ بیوی اپنے خاوند کو تو سمجھا نہ سکی ۔ اسکی محبوبہ کو اپنی بہن اور گارڈز کیساتھ جاکر خوب پیٹ ڈالا۔ تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی اور زخمی کرکے لہو لہان کر ڈالا ۔ ویڈیو بھی بنائی اور خود وائرل بھی کی ۔اب بیچاری لبرل آنٹیاں پریشان ہیں کہ کس طرح “خواتین حقوق” کا ڈھنڈورا پیٹیں۔ دونوں طرف اپنا ہی طبقہ ہے ۔ کسے مظلوم کہیں اور کسے ظالم ۔ درمیان میں کوئی “داڑھی والا “تو ہے ہی نہیں ۔ وجہ بھی اتنی شرمناک ہے کہ اس کا دفاع کس طرح کیا جا سکتا ہے ۔ لبرل طبقے کے طرز زندگی کا گھٹیا ترین روپ بھی سامنے آ رہا ہے کہ یہاں کس طرح کے تعلقات ہوتے ہیں ۔ بیوی اپنے خاوند کی محبوباؤں کو ڈھونڈتی پھرتی ہے اور وہ بھی دو سگی بہنیں ۔ جن کے ساتھ خاوند جی عیاشی کرتے پکڑے گئے اور ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔جی ہاں یہ ہے روپ جو لبرل طبقے کے طرز زندگی کا ہے ۔ کمال تو یہ بھی ہے کہ کسی کا گھر اجاڑنے کی کوشش کرنیوالی بھی لبرل عورت ( جو باقاعدہ پوسٹر پکڑے عورت مارچ کا حصہ تھی) مار پیٹ کرنیوالی بھی ماڈرن عورت ۔ ویڈیو بنانے والی اور وائرل کرنیوالی بھی عورت ۔ اب “عورت کارڈ” کیسے کھیلا جائے ۔ عورت مارچ میں “میرا جسم میری مرضی” کا نعرہ انہی عورتوں نے لگایا تھا۔ اب پتہ چلا ہو گا کہ جب یہ سب “سچ” ہو جاتا ہے تو پھر کتنا فساد برپا ہوتا ہے ۔ کس طرح ایک دوسرے پر گھٹیا الزامات لگائے جاتے ہیں اور گھروں میں گھس پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ خود ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جاتی ہے ۔ اس ویڈیو کا دلچسپ پہلو ایک اور بھی ہے کہ خاتون لڑائی کے عروج پر بھی لڑکی کی جانب سے خود کو “آنٹی” کہنے پر ڈانٹ دیتی ہے کہ میری ابھی عمر ہی کیا ہے ۔ تم سے چند سال بڑی ہوں ۔ تمہاری آنٹی نہیں۔ یعنی ایلیٹ کلاس کی یہ خواتین لڑائی میں بھی عمر کو ذہن میں رکھتی ہیں ۔ مار کھانے ۔ زخمی ہونیوالی مشہور ماڈل اور فلم سٹار بھی ہے ۔
جی خبر یہ ہے کہ ملک کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی دو بیٹیوں عنبر ملک اور پشمینہ ملک نے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ دو ماڈل بہنوں عظمی خان اور ہما خان کے گھر گھس کر انہیں مارا پیٹا ۔ زخمی کیا اور تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی ۔ اس سارے واقعے کی ویڈیو بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ۔
اس سارے واقعے کا سبق یہ ہے کہ “میرا جسم میری مرضی” اور ہر ایک کو ” مرضی کی زندگی” جینے کا حق دینے کے نعرے دراصل خود لگانے والوں کے ہاں بھی کھوکھلے ہی ہیں ۔ جب خود پر پڑتی ہے تو طوفان مچا دیتی ہیں اور اپنے خاوندوں کو مرضی نہیں کرنے دیتیں بلکہ خونخوار حملہ آور بن جاتی ہیں ۔ دوسرا سبق لبرل طرز زندگی کا بدبودار روپ بھی ہے کہ جہاں اس طرح کے تعلقات اور تماشے آئے روز سامنے آتے ہی رہتے ہیں ۔ تیسرا سبق یہ ہے کہ کاش ہمارے ہاں کے مغرب زدہ لبرل یہ سمجھ جائیں کہ ہمارا معاشرہ مغربی طرز زندگی اور سوچ نہیں اپنا سکتا کیونکہ یہاں کی عورت ابھی اتنی بے حس نہیں ہوئی کہ وہ جانتے بوجھتے ہوئے بھی خاوند کی عیاشیوں کو برداشت کرتی رہے ۔ خاندانی فسادات سے بچنے کےلئے ضروری ہے کہ خاندانی طرز زندگی بھی اپنایا جائے ۔ اپنا اور اپنے خاندان کا تماشہ بنوانے کی بجائے اولادوں کو رشتوں کا تقدس سمجھایا جائے اور ایک پاکباز زندگی کا تصور دیا جائے ۔ اس سے ہی ایک بہتر معاشرتی طرز عمل جنم لے سکتا ہے ۔ خاندانوں کی عزت بچ سکتی ہے اور تماشوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ مغرب زدہ کھوکھلے نعروں کی بجائے اپنی دینی و سماجی روایات کے تحت خاندانی تعلقات اور طرز زندگی بنانے کی ضرورت ہے۔

حصہ