آس کادِیا

256

ہاجرہ منصور

درد کے جزیروں پر
آس کا دیا اک یوں
مان کچھ بڑھا جائے
زندگی سنور جائے
کچھ اَنا پرستی کے
بے اماں رویوں سے
آج ایک دوجے کو
آج ہم خلاصی دیں
دل کیسونے مندرمیں
خواہشوں کے جنگل میں
پیار جگمگانے کو
روشنی بڑھانے کو
اک دیا امیدوں کا
شام سے ہی گر پہلے
جل اٹھے محبت کا
دورملگجے میں بھی
تیرگی سمٹ جائے
روشنی بکھر جائے

خوب صورتی کے بہترین راز

٭ ہاتھوں کی خوب صورتی کے لیے اپنے ہاتھوں سے صدقہ دیں
٭ آواز کی خوب صورتی کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کریں۔
٭ آنکھوں کی خوب صورتی کے لیے اللہ کے خوف سے آنسو بہائیں۔
٭ چہرے کی خوب صورتی کے لیے وضو کی عادت ڈالیں۔
٭ دل کی خوب صورتی کے لیے اپنے دل میں اللہ کی یاد بسائیں۔
٭ دماغ کی خوب صورتی کے لیے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ کریں۔

اقوالِ زریں

٭اچھی کتابیں بہترین دوست ہیں۔
٭والدین کی طرف محبت کی نگاہ سے دیکھنا عبادت ہے۔
زیادہ قسمیں کھانے والا زیادہ جھوٹ بولتا ہے۔
٭ عاقل وہ ہے جو اپنی عمر کو غیر ضروری کاموں میں صرف نہ کرے۔
٭ندامت کے دو آنسو بڑے بڑے گناہوں کو بہا کر لے جاتے ہیں۔
٭ علم ایک روشن چراغ ہے جو اندھیرے میں روشنی کی راہ دکھاتا ہے۔
٭برے دوستوں سے بچو ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارا تعارف بن جائیں۔
(مرسلہ: محمد مبشر کمال)

حصہ