۔’’ہم مانگتے ہیں معافی‘‘۔

241

محمد حسیب امین

یا اللہ یہ کیسی سزا تو نے دی
اے مولا کیا اتنے گناہ گار ہیں ہم
یا اللہ تیرے گھر پہ ہے آنا منع
کیا اتنے بڑے سزا وار ہیں ہم
تیرے در پہ فریاد کرتے ہیں مولا
ہمارے گناہوں کو تو معاف کر دے
اے خدا تجھ سے کرتے ہیں ہم التجا
مٹا دے اسے اپنے حکم سے جو ہے پھیلی وبا
ہم مانگتے ہیں معافی ہمیں معاف کر دے
اس ویران دنیا کو آباد کر دے

حصہ