انٹرنیٹ

1073

محمد جاوید بروہی
مضمون کی تیسری قسط پیش خدمت ہے سوشل میڈیا کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے نئے ایپس لانچ ہونے سے انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ ہونے لگا ہے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ترقی کی جانب رواں دواں ہے انٹرنیٹ 5G ٹیکنالوجی کا آغاز دنیا کے کچھ علاقوں میں کیا جا چکا ہے انٹرنیٹ نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیا ہے انٹرنیٹ سسٹم چونکہ کمپیوٹر سے منسلک ہوتا ہے اس نے کمپیوٹر کی اہمیت اور افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے فیس بک آنے کے بعد دنیا بھر میں سوشل میڈیا نے تیزی سے ترقی کرنا شروع کیا مختلف ایپس متعارف ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی مقبولیت اور صارفین میں اضافہ ہوا ہے ورلڈ وائیڈ ویب یورپیئن لیبارٹری فارپارٹیکل فزکس نے قائم کی تھی زندگی کے ہر شعبے میں اس مواصلاتی نظام کو استعمال کیا جارہا ہے امریکا نے اس نظام کو 1990ء کی دہائی میں تجارتی اداروں کے علاوہ عام افراد کے لیے کھول دیا دنیا بھر میں کروڑوں افراد انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہیں یوٹیوب کے بانی Chad Hurley، Steve Chen اور Javed Karim ہیں یوٹیوب ویب سائٹ کا آغاز فروری 2005ء میں ہوا تھا نومبر 2006ء میں اسے گوگل نے خرید لیا مشہور ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی موجودہ Net Worth 300 بلین ڈالر ہے گوگل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے میسیجنگ ایپلی کیشن Snap Chat ایپ میسنجر سروس Jan Koum اور Brian نے 3 مئی 2009ء کو متعارف کرایا ٹک ٹاک چین کی ایپ ہے یہ ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ہے شہرت حاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگ اپنی ویڈیو ٹک ٹاک میں اپ لوڈ کرتے ہیں 2019ء میں واٹس ایپ کے بعد سب سے زیادہ ڈائون کی جانے والی ایپ تھی ٹک ٹاک دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے چینی کمپنی بائیٹ ڈآنس نے 2017ء میں ایپ میوزیکل ی خریدا تھا پھر اسے ٹک ٹاک میں بدل دیا دیگر ایجادات کی طرح انٹرنیٹ کے بھی مثبت اور منفی اثرات ہیں ضرورت سے زیادہ اور چوبیس گھنٹے اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے اس کے مثبت استعمال کو مدِ نظر رکھ کر اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ٹیلی فون اور انٹرنیٹ نے لوگوں کو ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا ہے انٹرنیٹ ایکسپلولر ویب برائوزر ہے جسے مائیکروسافٹ نے متعارف کروایا۔ انٹرنیٹ سے دنیا بھر کی معلومات حاصل ہوتی ہیں انٹرنیٹ رابطے تیز ترین اور جدید ذریعہ ہے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کو تفریحی، تعلیمی، خبروں کے حصول اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے دنیا بھر میں آن لائن کاروبار شروع ہو گئے ہیں اسے ای کامرس کہا جاتا ہے اس کے معنی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے تجارت کرنا ہے ای کامرس نے تجارت اور کاروبار کو تیز رفتار بہتر اور آسان بنا دیا ہے انٹرنیٹ کے ذریعے ای اسپورٹس مقبول ہوتا جارہا ہے اس گیم میں اس وقت نمایاں پی سی گیمز کی عالمی رینکنگز میں جنوبی کوریا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سب سے آگے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال زورو شور سے جاری ہے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک ہے اس کا آغاز فروری 2004ء میں مارک زکر برگ نے اپنے ہاسٹل کے کمرے سے اپنے چند دوستوں کی مدد سے کیا اس وقت مارک زکر برگ ہارورڈ یونی ورسٹی کا طالب علم تھا پہلا ویب بروزر 1990ء میں ایجاد ہوا انٹرنیٹ کی دنیا میں فریکر اس شخص کو کہتے ہیں جو ٹیلی فون کے نظام میں گڑبڑ پیدا کر دے فیس بیک کو برطانیہ میں 2005ء میں متعارف کرایا گیا وکی پیڈیا آن لائن انسائیکلو پیڈیا ہے دنیا بھر کی معلومات اس سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے انٹرنیٹ کا استعمال سب سے زیادہ اسمارٹ فون کے ذریعے کیا جا رہا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے تمام آلات میں سب سے اہم آلہ کمپیوٹر ہے انٹرنیٹ ایجاد ہونے کے بعد اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور اس کا استعمال زیادہ ہونے لگا ہے انٹرنیٹ ایجاد ہونے کے بعد ہر شعبے میں انقلاب برپا ہو گیا ہے۔

حصہ