سوال

340

سیدہ فرحت کی کتاب سے ماخوذ

امی جواب دیجیے میرے سوال کا
آتا نہیں سمجھ میں یہ کیا ہے ماجرا
کرتی ہیں آپ ہم کو نصیحت یہ بار بار
ہوتا ہے جھوٹ بولنے والا گناہ گار
کیا بات ہے مگر کہ جو ہمسائی آئی تھی
ننھے کی عمر آپ نے کیوں کم بتائی تھی
ابا تھے گھر میں آج مگر ان کے دوست سے
گھر میں نہیں ہیں وہ،یہ کہلوایا کس لئے
چاچا مٹھائی لائے تھے پرسوں جو شام کو
دی تھی ہمیں تو آپ نے تھوڑی سی نام کو
اس کو چھپا کہ کہنے لگیں ختم ہوگی
اس وقت جھوٹ کہنا،نہ تھی بات کیا بری
امی ہمیں نہ غصے سے آنکھیں دکھائیے
کیا واقعی ہے جھوٹ برا یہ بتائیے

حصہ