انٹرنیٹ… رابطے کا تیز ترین ذریعہ

665

محمد جاوید بروہی
موجودہ دور کو کمپیوٹر کا دور کہا جاتا ہے۔ کمپیوٹر بیسویں صدی کی سب سے اہم ایجاد ہے جس سے زندگی کے مختلف شعبوں میں انقلاب برپا ہوگیا ہے۔
انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک اور رابطے کا جدید ذریعہ ہے۔ انٹرنیٹ امریکی محکمہ دفاع نے تخلیق کیا تھا اور اسے ’’آرپا نیٹ‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ 1960ء میں وجود میں آیا۔ سائنس دان ونٹن سرف نے 1970ء کو تمام کمپیوٹرز اور نیٹ ورکس کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے ’’ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکول‘‘ نامی سسٹم تخلیق کیا جسے ٹی سی پی کہا جاتا ہے۔ یہ پروٹوکول انٹرنیٹ کو چلاتی ہے۔ نیشنل سائنس فائونڈیشن اور دیگر نجی اداروں کے تعاون سے جدید بنیادوں پر نئے نیٹ ورکس قائم کیے گئے۔ 1990ء میں اس میں مزید بہتری لائی گئی۔ انٹرنیٹ لاکھوں ویب سائٹس اور کئی ایپلی کیشنز پر مشتمل متعددکمپیوٹر نیٹ ورک اور مواصلاتی نظام کا مجموعہ ہے۔ کمپیوٹر دنیا بھر کی معلومات کے لیے زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے اور پوری دنیا میں اس کا استعمال زور و شور سے جاری ہے۔ دیگر ایجادات کی طرح اس کے بھی منفی اور مثبت استعمال ہیں اس کے مثبت استعمال کے پیش نظر اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ایجاد ہونے کے بعد بہت سی آسانیاں پیدا ہوگئیں، ان ایجادات سے صحت، تجارت، زراعت، تعلیم معاشرے کے دیگر شعبوں میں انقلاب برپا ہوگیا۔ زندگی کے ہر شعبے میں اس مواصلاتی نظام کو استعمال کیا جارہا ہے، کمپیوٹر کے ذریعے پہلا برقی پیغام 29 اکتوبر 1974ء کو بھیجا گیا۔ 2005ء سے ہر سال اس دن کی یاد میں انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
1990ء میں برنرزلی نے سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ وائڈ ویب WWW ایجاد کی۔ پاکستان میں1993ء میں انٹرنیٹ کا استعمال شروع ہوا۔ دنیا میں انٹرنیٹ کا استعمال سب سے زیادہ چین میں ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا اور تیسرے نمبر پر جاپان ہے۔ انٹرنیٹ کا ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، انٹرنیٹ پر متعارف ہونے والے نئے شخص کو Newbie کہا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ کئی ایپلی کیشنز پر مشتمل ہے، سب سے پاپولر ایپلی کیشن فیس بک ہے، مارکس زکربرگ نے 4 فروری 2004ء کو اس کی بنیاد امریکا میں رکھی۔ سوشل نیٹ ورکنگ سروس گوگل کی بنیاد 4 ستمبر 1998ء کو کیلی فورنیا میں رکھی گئی۔ گوگل کے بانی Larry Page اور Sergey Brin ہیں۔ گوگل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سائٹ ہے۔ گوگل سرچ انجن 149 زبانوں میں ہے۔
یوٹیوب 4 فروری 2005ء کو کیلی فورنیا میں لائونچ کیا گیا۔ یوٹیوب کے بانی Saeve chan, chad aurley اور جاوید کریم ہیں۔ پہلے یوٹیوبر جاوید کریم ہیں۔ یوٹیوب پر پہلی ویڈیو 23 اپریل 2005ء کو چڑیا گھر کی اپ لوڈ کی گئی۔ پاکستان میں سو سے زیادہ یوٹیوب چینلز ہیں۔
ٹوئٹر 21 مارچ 2006ء کو سان فرانسسکو میں لائونچ کیا گیا اس کے Logo پر چڑیا کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ ٹوئٹر کی تاریخ میں پہلا ٹوئٹ اس کے بانی جیک ڈورسی نے کیا۔ اس نے ٹوئٹ میں Just Setting Up my twitter لکھا تھا۔
سوشل میڈیا کا استعال زور و شور سے جاری ہے۔ انسٹا گرام کے بانی کیون سٹروم نے انسٹا گرام پر سب سے پہلا تجربہ کتے کی تصویر اَپ لوڈ کرکے کیا۔ انسٹا گرام 6 اکتوبر 2010ء میں لائونچ کیا گیا۔ سوشل نیٹ ورکنگ انسٹا گرام کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔ واٹس ایپ میسنجر سروس کا Logo سبز رنگ کا ہے Yahoo جیری گینگ اور ڈیون فیلو نے جنوری 1994ء کو لائونچ کیا۔ انٹرنیٹ کا استعمال سے زیادہ اسمارٹ فون کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایشیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں 3G-4G انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 2014ء میں متعارف کرائی گئی۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کرلی ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال زور و شور سے جاری ہے۔

حصہ