کمپیوٹر

395

محمد جاوید بروہی
کمپیوٹر کے بارے میں پہلے بھی تحریر کر چکا ہوں مزید معلومات پیشِِ خدمت ہے سائنس کی بنیاد مسلمانوں نے رکھی اگرچہ مغربی سائنسدانوں نے اسے بام عروج تک پہنچایا یورپ میں سائنس کی شمع مسلمانوں نے روش کی جس کی روشنی سے آج ساری دنیا روشن ہے سائنس کے مختلف شعبوں میں تحقیق جاری ہے نت نئی چیزیں ایجاد ہو رہی ہیں بیسویں صدی کی سب سے اہم ایجاد کمپیوٹر کو مانا جاتا ہے کمپیوٹر کی ایجاد سے سائنس کے تمام شعبوں میں انقلاب برپا ہو گیا ہے ہر جگہ کمپیوٹر کا استعمال زور وشور سے ہو رہا ہے کمپیوٹر انگریزی زبان کا لفظ ہے لاطینی لفظ کمپیوٹر سے ماخوذ ہے پہلے کمپیوٹر مارک اول کی اونچائی آٹھ فٹ اور لمبائی پچاس فٹ تھی 1950ء سے کمپیوٹر سازی کی ترقی کا آغاز ہوا کمپیوٹر کے میدان میں امریکا چین اور جاپان سرفہرست ہیں، کمپیوٹر کی دنیا کی پہلی اعلیٰ سطحی زبان فورٹران ہے جس کا مطلب ہے فارمولاٹرانسلیشن فورٹران IBM کے جان بیکس اور چند دوسرے افراد نے مل کر بنائی کمپیوٹر لینگویج بیسک جے پی کپمنی اور تھامس کرٹرسن نے 1964 میں ایجاد کی آرپی جی لینگویج کو آئی بی ایم نے 1964ء میں متعارف کرایا موجودہ دور کو کمپیوٹر کا دور کہا جاتا ہے کمپیوٹر میں جدت آگئی ہے نت نئے تیز رفتار کمپیوٹر بنائے جارہے ہیں کمپیوٹر کو میکانکی دماغ کہا جاتا ہے مائیکرو پروسیسر کی ایجاد کے بعد ہی کمپیوٹر کا
استعمال گھریلو آلات میں ممکن ہو سکا کمپیوٹر کی رینج مائیکرو پروسیسر کی بدولت بہت بلندی پر پہنچ چکی ہے کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں سوفٹ وئیر سے مراد کمپیوٹر پروگرام اور اس سے متعلقہ دیگر اشیاء ہوتا ہے جبکہ ہارڈ ویئر سے مراد خود کمپیوٹر اور اس کی متعلقہ مشینری ہوتا ہے پہلا انٹگریٹڈ سرکٹ 1964ء میں تیار ہوا IBM نے پہلا انٹگریٹڈ سرکٹ کمپیوٹر بنایا کسی ملک کی ترقی میں کمپیوٹر اہم کر دار ادا کرتا ہے کمپیوٹر سے متعلق علم کو کمپیوٹر سائنس کا علم کا کہا جاتا ہے پوری دنیا میں کمپیوٹر کی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے کمپیوٹروں کی پہلی نسل 1952ء تک کے دوران بننے اور زیر استعمال رہنے والے کمپیوٹروں کو قرار دیا گیا ہے 1952ء سے 1956ء کے دوران بننے والے اور زیر استعمال کمپیوٹروں کو دوسری نسل کے کمپیوٹر کہا جاتا ہے 1964ء کے بعد وجود میں لائے گئے کمپیوٹروں کو تیسری نسل 1974ء کے بعد بننے والے کمپیوٹروں کو کمپیوٹر کی چوتھی نسل کہا جاتا ہے کمپیوٹروں کی
پانچویں نسل جس کی ابتدا 1983ء سے ہوئی شمار کی جاتی ہیں۔ دنیا کا تیز تر سپر کمپیوٹر سمٹ امریکا نے بنایا ہے اس کمپیوٹر کا مجموعی وزن 340 ٹن ہے اور اس کے سرورز اور مشین 5 ہزار 600 اسکوائرفٹ عمارت میں رکھی گئی ہیں جدید دور میں پینٹم سلسلے کے کمپیوٹر مارکیٹ میں موجود ہیں نت نئے کمپیوٹر بن رہے ہیں کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کر لی ہے سپر کمپیوٹر کے بعد کوانٹم کمپیوٹر بنایا گیا جو سپر کمپیوٹر سے بھی تیز ہے کوانٹم کمپیوٹر گوگل کی ملکیت ہے اسماء شاہین پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں دنیا کی بڑی کمپنی IBM کی جانب سے کمپیوٹر سائنٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز ملا نیا میک پرو دنیا کا مہنگا ترین کمپیوٹر ہے جسے ایپل کمپنی نے 2019ء میں بنایا نیا میک پرو بہت ہی طاقتور کمپیوٹر ہے جو اوریجنل میک پرو سے 15 ہزار گنا زیادہ تیز ہے۔

حصہ