مینا موری

348

انور شعور

آنگن بھر میں سیر سپاٹے
کسی کو پکڑے کسی کو کاٹے
مٹی چکھے کنکر چاٹے
کنکر چاٹے ہائے چٹوری
مینا موری
سارے دن بس دھوم دھڑکا
اس کو مکا اس کو دھکا
اکا دکا چوکا چھکا
اور پڑھنے لکھنے میں کوری
مینا موری
باورچی خانے میں جائے
اچھلے کودے ناچے گائے
برتن پھینکے دال گرائے
میں چلائوں اوری اوری
مینا موری
انگلی چھوڑے مٹھی کھولے
دھیرے دھیرے ہولے ہولے
سونے سے پہلے یہ بولے
امی جان چھنائو لوری
مینا موری

حصہ