اچھی لڑکی

575

ایمن سلیم
سارا بہت اچھی بچی تھی تھی، پڑھتی بھی اچھا تھی لیکن اس کو ہمیشہ اس ہی بات کا دکھ ہوتا کہ نہ وہ کبھی فرسٹ آتی اسکول میں نہ ہی کوئی پوزیشن آتی لیکن اچھے نمبر سے پاس ضرور ہوتی ہرسال وہ دعا بھی کرتی کہ پوزیشن آجائے اچھا پڑھتی بھی تھی جبکہ اس کی بہنوں اور بھائیوں کی اتنی شیلڈز ہیں تو اس کا بھی بہت دل چاہتا تھا کہ کبھی تو کوئی پوزیشن آجائے تو ایک دن کیا ہوا وہ ایک تقریب میں گئ وہاں بہت سے لوگ تھے میرے کزنز میری خالہ، ماموں، چاچو، تایا، پھوپھو، نانا نانی، دادا دادی، سب تھے اور ان کے علاوہ اور بھی جاننے والے تھے، تو میں نے دیکھا کہ ایک لڑکی وہاں بیٹھی تھی جس کی سب تعریف بھی کر رہے تھے کہ تم ہمیشہ اچھی پڑھتی ہوں اور ہر کلاس میں ہی پوزیشن لیتی ہو تو میں نے سوچا کہ اس سے بات کرتی ہوں جب میں نے اس سے اس کا نام پوچھا تو اس نے نہ تو میری طرف دیکھا اور نہ ہی جواب دیا تو میں نے ایک اور دفعہ نام پوچھا تو اس نے اتنی بدتمیزی سے جواب دیا اور وہاں سے پاؤں پٹختے ہوئے چلی گئی ۔
اس کے کچھ دنوں بعد میں نے اس کو کہیں بازار میں دیکھا اس کے ہاتھوں میں بہت سے شاپنگ بیگ تھے تھے، ایک مانگنے والا وہاں ٹشو بیچنے آیا اور کہا “باجی لے لو! میں بہت بھوکا ہوں میں نے کچھ نہیں کھایا” تو اس نے اسے اتنی زور سے دھکا دیا کہ وہ تھوڑی دور جا کر گرا. اس کی امی نے اس کو اتنا سمجھایا کہ بیٹا بری بات ہے اس کو چوٹ لگی ہوگی ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا تمہیں لیکن اس نے اپنی امی سے بھی بہت بدتمیزی کی اور کہا چھوڑیں ہم اپنی شاپنگ کرتے ہیں
پھر ایک دن تو اس نے بہت ہی برا کیا، وہ ہمارے سامنے والے پارک میں تھیں تو میں نے دیکھا کہ وہ بیڈمنٹن لائی تھی اور اپنی بہن کے ساتھ کھیل رہی تھیں تو ایک بچی آئی اور اس نے کہا کہ “کیا میں بھی آپ کے ساتھ کھیل سکتی ہوں؟” تو اس نے اتنی بدتمیزی سے جواب دیا کہ “نظر نہیں آرہا تو میں کہ ہم دونوں کھیل رہے ہیں اور ویسے بھی یہ دو بندوں کا گیم ہوتا ہے ,تم جاؤ میں تمہیں نہیں کھلاؤں گی!” تو وہ روتی ہوئی چلی گئی اسے بہت دکھ ہوا تھا تھا یہ سب میری مما بھی دیکھ رہی تھی۔
ایک دن مما نے مجھے اپنے پاس بلا کر کہا کہ یہ تینوں منظر تم نے دیکھا کہ اس نے سب سے کتنی بدتمیزی کی تو ایسے پوزیشن لینے کا کیا فائدہ جس کے اندر بات کرنے کی تمیز نہ ہو بڑوں کا ادب نہ ہو تمہاری پوزیشن نہیں آتی تو کیا ہوا تمہیں بات کرنے کی تمیز تو ہے، کبھی کسی کا دل تو نہیں دکھاتی، بڑوں کا ادب تو کرتی ہو، نماز پڑھتی ہو، روزے رکھتی ہو، اچھے کام کرتی ہوں امی ابو کی بات سنتی ہوں اور رہی بات پوزیشن کی تو اس کے لئے محنت کرتی رہو اگر پوزیشن نہ آئی اچھی لڑکی تو ہو گی نا! سارا اس دن کے بعد سے بہت مطمئن اور خوش ہے!

حصہ