شہد کی مکھی

413

محمد فاروق (مخلصؔ)۔

منی باغ میں گھوم رہی تھی
پھولوں کا منہ چوم رہی تھی
اتنے میں ایک کیڑا دیکھا
پروں کے سنگ تھا پیلا پیلا
پھولوں پھولوں بھٹک رہا تھا
اڑتے اڑتے مٹک رہا تھا
منی نے امی سے پوچھا
یہ شے ہے بھلا کیا؟
بولی امی شہد مکھی
ہکا بکا رہ گئی منی
پوچھا شہد بناتی ہے کیا
امی بولیں جی بیٹا جی

حصہ