ٹیلی فون

875

محمد جاوید بروہی
کئی برسوں کی کاوشوں اور تجربات کے بعد سائنسدان چیزوں کو ایجاد کرتے ہیں کئی ایجادات ایسی ہیں جو دوسری ایجادات کے وجود میں آنے کا سبب بنی ہیں۔ ٹیلی گراف ایجاد ہونے کے بعد سائنسدانوں کو ٹیلی فون بنانے کا خیال آیا ٹیلی فون بننے کے بعد سائنسدانوں نے ٹیلی ویژن بنانے کا سوچا کہ آواز کے ساتھ تصویر دکھائی دے۔
ایڈیسن نے سب سے زیادہ ایک ہزار سے زائد چیزیں ایجاد کیں بلب بنانے کے لیے اس نے ایک ہزار ناکام تجربات کیے جس بعد میں اسے کامیابی حاصل ہوئی کئی ایجادات ایسی ہیں جنہیں ایجاد کرنے کے لیے کئی سائنسدان کوشش کرتے ہیں مگر کامیابی صرف ایک کو حاصل ہوتی ہے۔ ٹیلی فون رابطے کا سب سے آسان اور عام ذریعہ ہے۔ انیسویں صدی کی ایک حیرت انگیز ایجاد ہے۔ ٹیلی فون انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’دور کی آواز‘‘ جبکہ کمپیوٹر لاطینی ہے، فون کے ذریعے دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک بات کی جاسکتی ہے ہر جگہ فون کا استعمال زور و شور سے ہورہا ہے یہ ایک ضرورت بن چکا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے باشندے الیگزینڈر گراہم بیل نے ٹیلی فون ایجاد کیا۔ دنیا میں سب سے پہلے ٹیلی فون پر 11 مارچ 1876ء کو بوسٹن (امریکا) کے ایک ہوٹل میں گراہم بیل اور تھامس واٹسن کے درمیان یہ گفتگو ہوئی تھی۔ ’’مسٹر واٹسن یہاں آئیے مجھے آپ سے کام ہے‘‘۔ گراہم بیل گونگے اور بہرے بچوں کو پڑھایا کرتا تھا بعد میں وہ امریکا چلا گیا۔ انٹرنیٹ، ٹیلی فون، ریل گاڑی اور ہوائی جہاز وغیرہ ایجاد ہونے کے بعد دنیا جیسے سکڑ کر رہ گئی ہے۔ دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک آسانی سے بات کی جاسکتی ہے۔ مہینوں اور دنوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوجاتا ہے، ٹیلی فون ایجاد ہونے کے بعد لوگ اسے اہمیت نہیں دیتے تھے اسے کھلونا سمجھتے تھے جب انہیں اس کی افادیت کا اندازہ ہوا تو اسے اہمیت دینے لگے۔ گراہم بیل نے سوچا کہ کوئی ایک ایسا آلہ ہو جس کے ذریعے دو افراد تاروں کی مدد سے ایک دوسرے سے بات کرسکیں، وہ پہلی آواز جو اس نے اس طرح بھیجی ایک کلاک اسپرنگ کی تھی جب اس کی ایجاد کو مقبولیت حاصل ہوئی تو اس نے ایک ٹیلی فون کمپنی بنالی۔ مختلف شہروں تک گراہم بیل کا کاروبار پھیل گیا۔ اس کمپنی نے ٹیلی فون میں اصلاحات کیں گراہم بیل نے پہلا ٹیلی فون ایکسچینج قائم کیا، مصنوعی سیاروں کی ایجاد کے بعد ٹیلی فون نے بہت ترقی کرلی ہے۔ ٹیلی فون ایجاد ہونے کے بعد بہت سی آسانیاں پیدا ہوگئیں۔ دنیا کا سب سے لمبا میرین ٹیلی فون کیبل Anzcah ہے جس کی لمبائی 15151 کلو میٹر 9415 میل 8181 نوٹیکل میل ہے اس کا افتتاح ملکہ الزبتھ II نے نومبر 1984ء کو کیا تھا۔ 1910ء میں ایسا فون ایجاد کیا گیا جس میں بولنے اور سننے کے الگ حصے نصب تھے اس فون کا نام ڈیسک فون تھا۔ فون ایجاد ہونے کے بعد اس میں بہت اصلاحات کی گئیں انگلی سے گھما کر ڈائل کرنے والے ٹیلی فون 1930ء میں ایجاد کیا گیا جن کی آواز واضح سنائی دینے لگی اور اس کی گھنٹی دور تک سنائی دینے لگی۔ فلپائن کے سائنسدان Gregano Zara نے 1955ء میں ویڈیو فون ایجاد کیا۔

حصہ