کمپیوٹر

910

محمد جاوید بروہی
بیسویں صدی کو ایجادات کی صدی کہا جاتا ہے‘ اس صدی کی سب سے اہم ایجاد کمپیوٹر کو مانا جاتا ہے‘ کمپیوٹر سائنس کی ایک حیرت انگیز ایجاد ہے‘ ہر جگہ کمپیوٹر کا استعمال زوروشور سے ہو رہا ہے۔ دنیا بھر کے طالب علم کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘ کمپیوٹر روز مرہ زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں کمپیوٹر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
کسی ادارے یا کمپنی کی ترقی میں کمپیوٹر اہم کردار ادا کرتا ہے‘ اب کسی ادارے یا دفتر کا کوئی بھی کام کمپیوٹر کے بغیر نہیں ہوتا‘ کمپیوٹر کی ایجاد سے انسان کی بہت سی مشکلات آسان اور بہت سے مسائل حل ہوگئے۔ کمپیوٹر لاطینی لفظ کمپیوٹیٹ سے ماخوذ ہے جس کے معنی ڈیٹا پر عمل کے ہیں۔ کمپیوٹر کو میکانکی دماغ کہا جاتا ہے‘ کسی ملک کی ترقی میں بھی کمپیوٹر اہم کردار ادا کرتا ہے‘ کمپیوٹر ایجاد ہونے کے بعد سائنس نے بہت ترقی کرلی ہے۔ مختلف شعبوں میں ریسرچ تیزی سے ہونے لگی‘ کمپیوٹر بڑے کام کی چیز ہے‘ برسوں کا کام منٹوں اور سیکنڈوں میں کر دیتا ہے۔ پہلا کمپیوٹر اعداد و شمار کے کام کو سنبھالنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ کمپیوٹر امریکی سائنس دان بش نے ایجاد کیا۔ پہلا کمپیوٹر 1937ء میں ایجاد ہوا اس کا نام ’’مالک اوّل‘‘ تھا جسے ہاروڈ مشن بھی کہا جاتا ہے۔ پہلا الیکٹرانک کمپیوٹر آئی بی ایم کمپنی نے بنایا تھا۔ نت نئے کمپیوٹر بنائے جا رہے ہیں کمپیوٹر کی ساخت اور رفتار میں تبدیلی آگئی ہے‘ تیز رفتار کمپیوٹر بنائے جارہے ہیں۔ 1950ء سے کمپیوٹر سازی کی ترقی کا آغاز ہوا‘ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا شعبہ سب سے زیادہ چین‘ امریکا اور جاپان میں ترقی کر رہا ہے‘ سب سے پہلا سپری کمپیوٹر سی ڈی 6600 سیمو کرے نے 1960ء کی دہائی میں بنائی۔ سپر کمپیوٹر عام کمپیوٹر سے بہت بڑا ہوتا ہے سپر کم پیوٹر عام استعمال کے بجائے انتہائی اعلیٰ تحقیق کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ پہلا تیز ترین کمپنویٹر Cray Y-MP-C90 سپر کمپیوٹر ہے۔ دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر سمٹ چین نے بنایا ہے اس کمپیوٹر کا مجموعی وزن 340 ٹن ہے اور اس کے سرورز اور مشینیں 5 ہزار 600 اسکوائر فٹ عمارت میں رکھی گئی ہیں۔ سپر کمپیوٹرز کی رفتار انسانی سوچ سے بھی آگے چلی گئی ہے۔ کمپیوٹر کے چار حصے ہوتے ہیں مائوس‘ مانیٹر‘ سی پی یو اور کی بورڈ۔ فلوپی ڈسک ایل شورٹ نے 1970 میں ایجاد کی‘ پہلی فلوپی ڈسک آئی بی ایم کمپنی نے بنائی پہلے کمپیوٹر وائرس کا نام برین ہے جو 1980میں ایجاد کیا گیا۔ مہنگا ترین گیمنگ کمپیوٹر Spockonion ہے۔ انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔ کمپیوٹر میں ایک گھڑی استعمال ہوتی ہے جسے ریل ٹائم کلارک کہا جاتا ہے۔ مختصر یہ کہ کمپیوٹر ایک باکمال ایجاد ہے۔

حصہ