مسکرائیے

557

٭ایک بچہ حساب کا سوال حل کر رہا تھا لیکن ہر مرتبہ جواب غلط آتا اور ایک روپے کی کمی رہ جاتی، ماسٹر صاحب غصے سے بولے۔ ’’جب تک صحیح جواب نہیں نکالو گے، چھٹی نہیں ملے گی‘‘ بچے نے دوسری مرتبہ اور کوشش کی لیکن جواب میں بدستور ایک روپے کی کمی رہی، اس نے تنگ آکر جیب میں سے ایک روپیہ نکالا اور ماسٹر صاحب کی میز پر رکھ کر بولا ’’یہ لیجئے ایک روپیہ اور اب مجھے چھٹی دیجئے۔ ‘‘
٭٭٭
٭ایک دفعہ ایک عورت کی اپنے خاوند کے ساتھ سخت لڑائی ہو گئی۔ خاوند باہر چلا گیا اور بیوی اداس ہو کر اپنے آپ سے کہنے لگی۔ ’’میں کہاں جاؤں ؟ کیا کھا کر مرجھاؤں ؟‘‘ اتنے میں باہر سے کسی چھابڑی فروش کی آواز آئی ’’گرما گرم مونگ پھلی۔‘‘
٭٭٭
٭جج (ایک ملزم سے جس پر قتل کا الزام تھا):’’کیا تم نے مقتول کو قتل کیا ہے؟‘‘۔ ملزم :’’جی نہیں جناب!‘‘۔ جج (ہوشیاری سے):’’مگر مقتول کا بیان ہے کہ تم نے اسے چھ گولیاں ماری تھیں‘‘۔ ملزم (جلدی سے):’’یہ جھوٹ ہے میں نے اس کو تین گولیاں ماری تھیں‘‘۔

حصہ