چہرے کا موٹاپا کم کرنے کے 7آسان طریقے

699

اکثر لوگوں کا وزن تو کم ہوجاتا ہے لیکن چہرہ بھاری رہتا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد چہرے کا وزن زیادہ ہونا اچھا نہیں لگتا۔ نازک نقش چہرے کو خوبصورت بنادیتے ہیں۔ جسم کے کسی مخصوص حصے سے وزن کم کرنا عموماً پورے جسم کے ایک ساتھ وزن کم کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ چہرہ پتلا کرنے کے لیے پورے جسم پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض اوقات چہرے پر تھکاوٹ یا کسی غذا کے استعمال سے وقتی طور پر سوجن آجاتی ہے۔ یہ سوجن خصوصاً صبح اٹھ کر زیادہ نمایاں ہوتی ہے جو خود ہی تھوڑی دیر بعد کم بھی ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر چہرے کا وزن کم کرنا ہو یا چربی کم کرنی ہو تو مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیں :
1۔ چہرے کی ورزش کریں
٭آنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دیکھیں۔ اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈ کے لیے رکھیں، پھر چھوڑ دیں۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں۔
٭فش فیس بنائیں۔ گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی ایک ساتھ پانچ بار کریں۔
٭لمبی سانس کھینچیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلیں۔ اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔
٭اوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں۔ یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک اچھی ورزش ہے۔
٭سب سے بہترین ورزش مسکرانا ہے۔ آپ جتنا مسکرائیں گے چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گا۔
2۔ پانی کا زیادہ استعمال
پانی چربی گھلانے کے لیے بہترین غذا ہے۔ پانی وافر مقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ پانی سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے۔
3۔ صحت مند غذا کا استعمال
اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو صحیح غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی رہتی ہے۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں۔ رات کو دیر میں کھانا کھانے سے وہ صحیح طرح ہضم نہیں ہوپاتا جو کہ چہرے پر سوجن کا باعث بنتا ہے۔ کیلشیم اور فائبر سے بھرپور غذا لیں۔
4۔ پُرسکون نیند
نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے۔ وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اگر اتنی نیند نہ لی جائے تو جلد لٹکنے لگتی ہے اور آنکھوں کے نیچے حلقے پڑنے لگتے ہیں۔
5۔ چیونگم چبائیں
چیونگم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کے لیے بہترین ورزش ہے۔ البتہ چیونگم شوگر فری استعمال کریں۔
6۔ فیشل مساج
ریگولر مساج سے چہرے کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے۔ اس سے چہرے میں آکسیجن اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مساج سے چہرے کی جلد ٹائٹ رہتی ہے۔ مہینے میں ایک سے دو بار چہرے کا مساج کرانے سے چہرہ شیپ میں رہتا ہے۔

حصہ