ٹیلی ویژن

720

محمد جاوید بروہی
مضمون کی چوتھی اور آخری قسط پیشِ خدمت ہے دنیا کے پہلے ٹی وی سیٹ کا نام Barid Televisors تھا اسے جان لوجی بیئرڈ نے مئی 1930ء میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا۔ 1936ء میں جب پہلی نشریات کا آغاز بی بی سی نے کیا اس وقت برطانیہ میں سو ٹی وی سیٹ تھے ٹی وی پر پہلا کھیلوں کا مقابلہ 1936ء میں برلن سمر اولمپکس کے مقابلے دکھائے گئے سی این این چوبیس گھنٹے خبریں نشر کرنے والا پہلا چینل ہے یہ چینل 1980ء میں امریکہ میں قائم ہوا Lowel Thomos پہلا نیوز کاسٹر تھا ٹی وی کی پہلی مرتبہ خبریں 1940ء کو NBC ٹی وی نے نشر کی سب سے مہنگا ٹی وی پروڈکشن War and Remembrnce کی چودہ اقساط تھیں اسے امریکی ٹی وی ABC نے نومبر 1988ء اور مارچ 1989ء میں نشر کیا اس پروگرام نے بہترین منی سیریز کے لیے 1989ء میں ایمی ایوارڈ حاصل کیا ساری دنیا میں ٹی وی کو ایک عام تفریح کی حیثیت حاصل ہے اب سیٹلائٹ ٹی وی اور کیبل ٹی وی چل رہے ہیں کیبل ٹی وی نشریات کا آغاز 1948ء میں ہوا پہلی رنگین نشریات 17 دسمبر 1953ء کو شروع ہوئی پہلا کلر ٹی وی 15 انچ کا تھا اور اس کی قیمت 295 ڈالر تھی امریکہ کا پہلا ٹی وی اسٹیشن چارلس فرانس جینکنس نے قائم کیا تھا سب سے زیادہ چلنے والا ڈرامہ سیریل گرینا ڈاز کو رونیشن آٹریٹ 9 دسمبر 1960ء سے 20 اکتوبر 1989ء تک نشر کیا گیا انڈور HDTV اینٹینا سب سے زیادہ چینل وصول کرتا ہے دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی نیٹ ورک CBS ہے یہ 1940ء میں قائم ہوا دنیا کا سب سے پرانا ٹی وی نیٹ ورک NBC ہے یہ 1939ء میں قائم ہوا ABC ٹی وی 1948ء میں اور فوکس ٹی وی چینل 1986ء میں قائم ہوا چوبیس گھنٹے ٹی وی نشریات کا آغاز 1986ء میں ہوا دنیا میں سب سے زیادہ ٹی وی سیٹ چین میں ہیں جبکہ سب سے زیادہ ٹی وی اسٹیشن امریکہ میں ہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی آنے کے بعد الیکٹرنک میڈیا میں انقلاب برپا ہو گیا اب ڈیجیٹل فارمیٹس میں نشریات پیش کی جا رہی ہیں اب نیا سسٹم ایچ ڈی متعارف ہوا ہے سیٹلائٹ ڈش اینٹینا 1970ء میں متعارف ہوئے تھے۔ 1980ء میں اینٹینا پر سلور کے برتن لگا کر ٹی وی پر غیر ملکی نشریات دیکھا جانے لگا نشریات کے لیے بوسٹر بھی لگائے جاتے تھے سائنس کے ہر شعبے میں تحقیقات ہو رہی ہیں ٹی وی نشریات دکھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے عرب ملکوں میں مصر پہلا ملک ہے جس نے 1998ء میں سیٹلائٹ نائیل سیٹ لانچ کیا پاکستان کے تیسرے ٹی وی اسٹیشن کا افتتاح 15 جنوری 1967ء کو کیا گیا اسے ابتدا ہی سے راولپنڈی اسلام آباد ٹیلی ویژن کہا گیا پشاور اور کوئٹہ ٹی وی اسٹیشن 1974ء میں قائم ہوئے پی ٹی وی پر پہلا رنگین انگریزی فلم ’’Arnle‘‘ دکھائی گئی پی ٹی وی پر سب سے پہلا اشتہار این ای سی کا تھا پی ٹی وی کی تاریخ کا طویل عرصے تک جاری رہنے والا پروگرام نیلام گھر کا آغاز 4 نومیر 1975ء کو کراچی سینٹر سے ہوا پی ٹی وی کے پہلے انائونسر اور نیوز کاسٹر طارق عزیز تھے پہلی خاتون انائونسر کنول نصیر اور پہلی خاتون نیوز کاسٹر یاسمین واسطی تھی۔

حصہ