ٹیلی ویژن

655

محمد جاوید بروہی
مضمون کی تیسری قسط پیش خدمت ہے تعلیم کے فروغ کے لیے ٹیلی ویژن کا اہم کردار ہے دنیا بھر میں کئی تعلیمی چینل کھل گئے ہیں جن کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے ٹی وی کے ذریعے بہت ساری معلومات حاصل ہوتی ہیں اخلاقی اور تعلیمی موضوع پر مبنی پر وگرامز کو مدِ نظر رکھ کر ٹیلی ویژن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا امیریکا کے پہلے ٹی وی اسٹیشن کا نام W3xk تھا اسے چارلس فرانس جینکنس نے قائم کیا تھا ریڈیو اور ٹی وی میں ٹی وی کی لہریں سیدھی چلتی ہیں دنیا میں سب سے زیادہ ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن امریکا میں ہیں۔ سیٹلائٹ ٹی وی نشریات کا آغاز 1962ء میں ہوا ٹی وی سیٹلائٹس تقریباً 22,300 میل اوپر واقع ہوتے ہیں دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی سیٹ 98 انچ کا ہے اب سیٹلائٹ ٹی وی اور کیبل ٹی وی چل رہے ہیں بلیک اینڈ وائٹ نشریات ختم ہو چکی ہیں پاکستان میں دنیا بھر کے سو سے زائد چینل کیبل کے ذریعے دیکھے جا رہے ہیں دنیا بھر میں پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی بھرمار ہے پاکستان میں بھی متعدد ٹی وی چینل کھل گئے ہیں کھیلوں کو فروغ دینے میں ٹی وی اہم کردار ادا کررہا ہے دنیا بھر میں کھیلے جانے والے کھیل ٹی وی پر براہ راست دکھائے جاتے ہیں دنیا بھر کے کھیل اور کھلاڑی زیادہ تر ٹیلی ویژن کے ذریعے متعارف ہوتے ہیں ماضی میں مختلف کھیلوں کے ایسے کئی کھلاڑی تھے جن سے بہت سے لوگ نا واقف تھے کیونکہ اس وقت ٹی وی نشریات کم تھی ڈیجیٹل ٹی وی نشریات کا آغاز 1990ء میں ہوا مائنس کے ہر شعبے میں تحقیقات ہو رہی ہیں نت نئے ٹی وی سیٹ بن رہے ہیں اب ہر ٹی وی سیٹ ڈیجیٹل ہے ایل ای ڈی اور اسمارٹ ٹی وی بن گئے ہیں اب ڈیجیٹل فارمیٹس میں نشریات پیش کی جا رہی ہیں سیٹلائٹ ٹی وی چینل آنے کے بعد الیکٹرانک میڈیا میں انقلاب برپا ہو گیا دنیا بھر میں ٹی وی نشریات دکھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے نشریات میں جدت آگئی ہے اب نیا سسٹم ایچ ڈی متعارف کرایا گیا ہے ایچ ڈی ہائی ڈیفی نیشن کا مخفف ہے ناظرین زیادہ تر ایچ ڈی نشریات دیکھ رہے ہیں ٹی وی پر پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ 1938ء میں دکھایا تھا پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سپر ہے رنگین ٹی وی پہلی مرتبہ 1953ء میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں لایا گیا پہلا ٹی وی ڈرامہ دی کوئنز میسنجر تھا اس کا دورانیہ چالس منٹ تھا ٹی وی کے اخلاقی اور تعلیمی پروگرام معاشرے کو سنوارنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں پی ٹی وی کا مونو گرام عبدالرحمان چغتائی نے بنایا تھا پی ٹی وی نے سیٹلائٹ کے ذریعے نشریات کا آغاز 1990ء میں کیا۔

حصہ