ٹوٹکے

550

بچ جانے والا کھانا
یہ اصول سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ بچ جانے والا کھانا صرف ایک بار مزید استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کبھی بھی پگھلی ہوئی آئس کریم کو دوبارہ فریز نہ کریں، جب یہ پگھل جاتی ہے تو بیکٹیریا کی افزائش کے لیے مثالی گھر کی حیثیت اختیار کر لیتی ہے۔ فریز کی ہوئی ہر قسم کی غذا کو صرف ایک بار پکایا، یا گرم کیا جاسکتاہے، انہیں دوبارہ فریز کرکے کھانے سے پیچیدہ امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
فروزن فوڈ
آج کل کھانوں کو منجمد کرنے کا رواج ہر گھر میں ہے۔ بغیر پکا ہوا گوشت فریزر میں رکھنے کی وجہ سے بھی کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اکثر خواتین فریزر میں گوشت کا ڈھیر لگاتی رہتی ہیں اور پہلے سے رکھا ہوا گوشت ڈھیر میں چھپ جاتا ہے، اس طرح وہ جلد استعمال نہیں ہو پاتا۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ فریزر سے گوشت، مرغی یا مچھلی پکانے کے لیے نکالی، اسے پانی میں ڈال کر پگھلنے رکھ دیا اور کسی وجہ سے وہ پکائی نہ جاسکی تو دوبارہ فریز کر دیا۔ یہ انتہائی خطرناک طرزِ عمل ہے، کیوں کہ منجمد خوراک کا درجۂ حرات جوں ہی کم ہوتا ہے بیکٹیریا کی افزائش شروع ہو جاتی ہے۔
چینی کو چیونٹیوں سے بچائیں
چینی کے مرتبان میں اکثر چیونٹیاں لگ جاتی ہیں،اس لیے مرتبان میں دو چار لونگ ڈال دیں، چیونٹیاں چینی سے دور رہیں گی۔

حصہ