مسکرائیے

508

٭ایل بی ڈبلیو کی پانچویں اپیل بھی منظو رنہ ہوئی تو باؤلر کو تاؤ آگیا۔ وہ ایمپائر کی طرف پلٹا اور غصے سے بولا۔ جناب عالی! یہ تو بتائیے آپ کی چھڑی کہاں ہے؟‘‘ ’’چھڑی؟ کیسی چھڑی ، میرے پاس کوئی چھڑی نہیں۔‘‘ایمپائر نے حیرت سے کہا۔ ’’کمال ہے۔‘‘ باؤلر غرایا۔’’ میں نے کسی اندھے کو بغیر چھڑی کے نہیں دیکھا۔‘‘
٭٭٭
٭ایک چھوٹے بچے نے اپنے والد سے پوچھا‘‘ ابو؟کیا ہم ہوائی جہاز کے ذریعے اللہ میاں کے پاس پہنچ سکتے ہیں، ’’باپ نے جواب دیا‘‘ ارے اللہ میاں کے پاس تو کار میں بیٹھ کر بھی پہنچا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ کار تمہاری امی ڈرائیو کر رہی ہو۔
٭٭٭
٭باپ بیٹے کو فیس دیتے ہوئے۔ ’’بیٹا! زیادہ پڑھا کرو کیونکہ تمہاری تعلیم پر ہمارا بہت سا پیسہ خرچ ہو رہا ہے۔‘‘ بیٹا:’’ابو جان! اسی لیے تو زیادہ نہیں پڑھتا۔‘‘
٭٭٭
٭رات میں خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک نئی قسم کا ناشتہ ایجاد کیا ہے۔ میں اس وقت آزمائشی طور پر اسے کھا کر دیکھ رہا تھا میری آنکھ کھل گئی۔ میں نے دیکھا میرے فوم کے گدے گا ایک کونا غائب تھا۔‘‘ طارق نے ذرا مایوسی سے جواب دیا۔

حصہ