ننھی پری کا سوال

421

عشرت زاہد

اک دن ننھی ماں سے پوچھے
کیوں جاتی ہو باہر ایسے
اتنے اچھے کپڑے پہنے
اس کے اوپر برقعہ پہنا
اتنا اچھا میک اپ کر کے
چہرے پر یہ نقاب پہنا
تم جب اس کو نا پہنوگی
بہت لگوگی پیاری
جیسے آتی ہیں ٹی وی پر
لڑکیاں اتنی پیاری
ہنس کر ماں نے حجاب پہنا
اور جھک کر یہ بولی
میری پیاری ننھی گڑیا
تم ہو کتنی بھولی
ہے اللہ کا حکم حجاب
اور عورت کا حسن حجاب
حجاب اگر نا پہنونگی
مجھ کو ہوگا بڑا عذاب
اگر خدا کے حکم کو ٹالوں
اور نبیؐ کی بات نا مانوں
نا ہونگے وہ راضی مجھ سے
میں تو بس اس بات کو جانوں
اماں میں بھی پہنونگی
عبایا حجاب لے ہونگی
حکم خدا کا مانونگی
جب میں بڑی ہو جاونگی۔
میرا حق اور فخر حجاب،
مجھے محبت حجاب سے
عادت حجاب پہننے کی،
مجھے بچائے عذاب سے۔۔۔۔

حصہ