مسکرائیے

462

محمد جاوید بروہی
٭ ایک شخص (بچے سے) بیٹا اس طرح کیوں رو رہے ہو۔
بچہ: پھر کیا الٹا لٹک کر روئوں۔
٭٭٭
٭ ایک نجومی غصے میں تھا ایک شخص نے آکر کہا میں بے کار ہوں…
نجومی نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا: میرے پاس بھی کار نہیں ہے۔
٭٭٭
٭ نوکر (مالک سے) صاحب کرائے کی کار والا شکار پور جانے کے لیے تیس ہزار مانگ رہا ہے۔
مالک: میاں ہمیں شکار پور جانا ہے سنگا پور نہیں۔
٭٭٭
٭ پہلا شخص (دوسرے سے) تمہارے بیٹے نے مجھے برازیل بولا۔
دوسرا شخص: آج اسے معاف کر دیں آئندہ تمہیں ارجنٹائن بولے گا۔
٭٭٭
٭ رپورٹر (بڑے میاں سے) آپ اس گڑھے میں کیسے گرے۔
بڑے میاں: کیوں میاں دوبارہ گر کر دکھائوں۔
٭٭٭
٭ افسر (نوکری کے امید وار سے) اٹلی ایشیا میں ہے بتائو فرانس کہاں ہے۔
امیدوار: افریقہ میں۔
افسر: فرانس افریقہ میں کیسے ہے۔
امیدوار: جس طرح اٹلی ایشیا میں ہے۔

حصہ