کشمیر بنے گا پاکستان؟

266

عنایت علی خان

کیا صرف تمہارے کہنے سے، کشمیر بنے گا پاکستان
اور پیہم کہتے رہنے سے کشمیر بنے گا پاکستان
کب تک امیدیں باندھو گے اِن امن کے ٹھیکیداروں سے
لِلّٰہ تعلق ختم کرو اِن شاطر اور عیاروں سے
اکثر یہ تمہارے حق میں بھی کچھ تقریریں فرمائیں گے
یہ تم کو تھپکتے جائیں گے اور بھارت کے کام آئیں گے
دشمن نے تو کاری وار کیا پر تم سے مداوا کچھ نہ ہوا
تم نے تو حملہ آور کو عزت سے واپس بھیج دیا
تم نام جہاد کا سنتے ہی یوں خوف زدہ ہو جاتے ہو
جو اس کے پرچارک ہیں انہیں زنداں کی راہ دکھاتے ہو
اسلام کے نام اور کام کو تم اس طرح سے مت بدنام کرو
بھارت سے اگر ٹکرانا ہے تو ذوقِ شہادت عام کرو
یہ کام اگر تم کر نہ سکو اپنے میں مگن یہ جپتے رہو
کشمیر بنے گا پاکستان اور خود ہی بنے گا پاکستان

حصہ