مسکرائیے

525

٭کرایہ دار (مالک مکان سے) دیکھئے محترم! مکان کی ساری چھتیں ٹپک رہی ہیں۔ کمروں میں برآمدے میں‘ آنگن میں سب جگہ پانی رکا ہے۔ میری مرغیاں ڈوبی جا رہی ہیں۔‘‘ ’’مگر جناب! آپ بطخیں کیوں نہیں پال لیتے۔‘‘ مالک مکان نے مشورہ دیا۔
٭٭٭
٭ایک بچہ گھبرایا ہوا اپنی امی کے پاس آیا اور کہنے لگا۔ ’’امی امی! باہر سیڑھی گر گئی۔ ماں نے بچے کو جھڑک کر کہا۔ ’’مجھے کیا کہہ رہے ہو‘ اپنے ابا کو کہو۔‘‘ بچے نے کہا۔ ’’ابا کو معلوم ہے اور وہ چھت سے لٹک رہے ہیں۔‘‘
٭٭٭
٭راحت (اعجاز) سے تمہیں نزلہ زکام تھا۔ تم نے اس سلسلے میں کیا کیا؟ اعجاز: میں اس سلسلے میں کبھی کبھار ایک آدھ بار چھینک لیتا ہوں۔

حصہ