دو سوال الٹے پلٹے

744

عذیر میرزا
(امیر خسرو کی کہہ مکرنیاںمشہور ہیں انہی کی طرز پر نئی کہہ مکرنیاں جن میں دو باتوں کا ایک ہی جواب ہوتاہے)
1۔ جوتا کیوں نہ پہنا، سموسہ کیوں نہ کھایا۔
2۔ اسکول کیوں نہیں گیا، چندہ کیوں نہیں دیا۔
3۔ دوائی کیوں نہیں پی، خوشامد کیوں نہیں کی۔
4۔ حلوہ کیوں نہیں بنایا، مرغا کیوں نہیں ڈھونڈا۔
5۔ وہ احمق کیوں کہلایا، خط اس کا کیوں نہیں آیا۔
6۔ آم کیوں نہیں توڑا، پراٹھا کیوں نہیں کھایا۔
7۔ گوشت کیوں نہیں کھایا، گانا کیوں نہیں گایا۔
8۔ فقیر کیوں روٹھا، اندھیرا کیوں چھایا۔
9۔ ریس کیوں نہیں کرائی، بگھی کیوں نہیں آئی۔
10۔ بنیان کیوں نہیں پہنی، ماچس کیوں نہیں سلگی۔
11۔ آئوٹ کیوں نہیں ہوا، کنگھا کیوں نہیں کیا۔
12۔ بستر کیوں نہیں لگایا، زیور کیوں نہیں بنایا۔
13۔ ہوم ورک کیوں نہیں کیا، رکشا کیوں نہیں کیا۔
14۔ سیمنٹ کیوں اکھڑی، مہندی کیوں اتری۔
15۔ ڈھول کیوں نہیں بجایا، دودھ کیوں نہیں پیا۔
16۔ سرمہ کیوں نہیں لگایا، اچکن کیوں نہیں پہنی۔
17۔ رنگ کیوں نہیں بھایا، پکوان کیوں نہیں کھایا۔
18۔ پل کیوں ٹوٹا، مٹکا کیوں پھوٹا۔
19 لڑکی اسکول میں کیوں روئی، انعامی اسکیم کیوں بند ہوئی۔
جوابات کے لیے سنڈے میگزین ملاحظہ کریں۔

حصہ