مالی

611

محمد جاوید بروہی
براعظم افریقہ کو مسلم براعظم کہا جاتا ہے یہ براعظم 54 ممالک پر مشتمل ہے ان میں ایک مالی بھی ہے مالی کی سرحدیں سینی گال، ماریطانیہ، آئیوری کوسٹ، الجیریا اور نائیجر سے ملتی ہیں یہ تمام مسلم ممالک ہیں مالی کا سرکاری نام جمہوری مالی ہے دارالحکومت ہماکو ہے مالی کا رقبہ 1240000 مربع کلومیٹر ہے مقامی زبان میں مالی کا مطلب ہے طاقتور، خوشحال یہاں سیاسی نظام جمہوری ہے یہاں سربراہ حکومت صدر ہے موڈیبو کالٹا مالی کے پہلے صدر تھے مالی نے 1960ء میں فرانس سے آزادی حاصل کی مالی کا پرانا نام فرانسیسی سوڈان تھا مالی 15 ویں صدی تک بادشاہت کے زیر تسلط تھا اس علاقے کے لوگ گیارہویں صدی میں اسلام سے متعارف ہوئے 1898ء میں یہ فرانس کی کالونی بنا یہاں کی سرکاری زبان فرانسیسی ہے اس کے علاوہ فولانی ہمار اور منڈنگو زبان بولی جاتی ہے۔ یہاں اکثریت کا مذہب اسلام ہے یہاں کی آبادی 18.5 ملین نفوس پر مشتمل ہے ٹمبگٹو مالی کا ایک اہم شہر ہے یہ دریائے نائیجر کے قریب آباد ہے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اس شہر کو عالمی ورثہ قرار دیا یہ مالی کا تجارتی مرکز ہے یہ شہر سطح سمندر سے 800 فٹ بلندی پر ہے یہاں مغشرن 1353ء میں مشہور مسلم سیاح ابن بطوطہ یہاں آیا تھا ٹمبکٹو 1958ء تک سوڈان میں شامل تھا تاریخی حیثیت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں یہاں کی کرنسی فرانک کہلاتی ہے مالی نسلی اعتبار سے مقامی قبائل میں بٹا ہوا ہے جس میں اکثریت مانڈا قبیلے کی ہے یہاں مجموعی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب نوے فیصد ہے یہاں قومی دن 22 ستمبر کو منایا جاتا ہے یہاں کا جھنڈا تین رنگوں سرخ، زرد اور سبز پر مشتمل ہے یہاں کا قومی ترانہ ’’تمہارا پکار پر مالی‘‘ ہے۔

حصہ