مسکرائیے

648

ایک لڑکا روتا ہوا گھر آیا۔
ماں نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ استاد نے مارا ہے۔
ماں:بیٹاتم نے پھر کوئی غلط محاورہ بولا ہوگا۔
لڑکا:استاد بہت ڈانٹ رہے تھے۔ میں نے کہا’’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔‘‘
٭٭
ایک دوست (دوسرے سے): وہ کون سی چیز ہے جس کے چار پاؤں ہوتے ہیں مگر وہ چل نہیں سکتی؟۔
دوسرا دوست: ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔
پہلا دوست: میز۔
٭٭
ایک دوست (دوسرے سے): میں نے نیا فلیٹ خرید لیا ہے اور کمرے کو بہترین طریقے سے سجایا ہے۔
دوسرا دوست: کیسے سجایا ہے؟
پہلا دوست: بالکل آفس کے انداز میں، تاکہ مجھے خوب گہری نیند آئے۔
٭٭
استاد ( لڑکے کے باپ سے ) : جناب ! آپ کا بیٹا کلاس میں بہت کمزور ہے۔
باپ : اللہ کے فضل سے گھر میں دو بھینسیں ہیں۔ دودھ مکھن کی کوئی کمی نہیں۔ پھر بھی معلوم نہیں کیوں کمزور ہے۔
٭٭
ٹیچر شاگرد سے :یقین اور وہم میں کیا فرق ہے؟
شاگرد: آپ پڑھا رہے ہیں یہ یقین ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپ کا وہم ہے۔

حصہ