عید کارڈ

850

محمد موسیٰ خان
عید کارڈ کے نام اور کام سے تو آپ واقف ہوں گے عید کارڈ عید کے موقع پر اپنے عزیزوں، دوستوں کو ارسال کیے جاتے تھے لیکن کوئی دس سال سے بھی زیادہ عرصہ ہوا یہ رسم ختم ہوتی چلی گی اس کی وجہ ٹیکنالوجی کی ترقی یعنی موبائل فون ہے اب ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے چند لمحات میں بہت سے لوگوں کو پیغامِ عید ارسال کر دیا جاتا ہے۔
رمضان کے آخری عشرے میں جہاں عبادت میں تیزی آجاتی ہے اور رمضان المبارک کے گزارنے کا احساس جنم لیتا ہے وہیں عید کے تہوار کی خوش دل کو شاد کرتی ہے ایسے میں اپنے عزیز دوست بہت یاد آتے ہیں جو دور رہتے ہیں پہلے اس موقع پر ان کی عید کارڈ روانہ کیے جاتے تھے جس میں عید کی مبارکباد کے ساتھ جلد ملنے کی امید بھری خواہش شامل ہوتی تھی عید کارڈ کا انتخاب بھی ایک مسئلہ ہوا کرتا تھا۔
کارڈ پر چھپی عید کی مبارکباد کے ساتھ ارسال کرنے والے کی تحریر اور اشعار کا امتخاب اہمیت رکھتا تھا اب تو یہ رسم تقریباً دم توڑ چکی ہے ایس ایم ایس اور واٹس ایپ نے اس کی جگہ لے لی ہے لیکن عید کارڈ کی روانگی اور وصولی کی لذت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

حصہ