صحت مند سحری کیسے کی جائے

563

مہرالنساء
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ سحری کرنے میں بے احتیاطی سے کام لیتے ہیں، اور یہ بے احتیاطی ان کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سحری کیسے کی جائے، تاکہ رمضان سے بھرپور لطف اندوز ہوا جاسکے۔
٭ ایک کپ دودھ میں ایک کپ پانی ملا کر پینے سے پورے دن توانائی حاصل ہوگی اور روزے کی حالت میں پیاس بھی نہیں لگے گی۔ دودھ کے ساتھ جَو کا دلیہ بھی بہت طاقت دیتا ہے، اس میں شہد ملا لیا جائے تو تلبینہ بن جاتا ہے۔
٭ اگر آپ سحری میں دہی کی لسی استعمال کریں تو اس سے بدہضمی اور کمزوری سے بچا جاسکتا ہے۔
٭ سحری کھاتے وقت پانچ عدد کھجوریں کھانے سے پورا دن آپ کے جسم میں گلوکوز کی کمی واقع نہیں ہوگی۔
٭ کوشش کریں کہ سحری میں تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال زیادہ ہو۔
٭ چھوٹی الائچی جس کو سبز الائچی بھی کہتے ہیں، سحری میں اس کے چند دانے کھانے سے پیاس نہیں لگتی۔

حصہ