الخدمت خدمت ہی خدمت

823

قدسیہ ملک
کراچی الخدمت خواتین کراچی کے تحت ”سب رنگ” ویلکم رمضان فیسٹیول کے انعقادکے سلسلے میں ”تقریب رونمائی” الخدمت ہیڈ آفس میں ہوئی،جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت خواتین کراچی منور اخلاص نے کہا کہ مستحقین کو خود کفیل بنانا الخدمت کا اولین مقصد ہے اس کے لیے خواتین کو ہنر سکھانے اورانہیں باعزت روزگارفراہم کرنے کے لیے الخدمت خواتین گزشتہ 5دہائیوں سے فریضہ انجام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”سب رنگ ” فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس مو قع پر خواتین نے سب رنگ فیسٹیول کے کوپن حاصل کیے۔خواتین اور بچوں کے لیے سب رنگ ویلکم رمضان فیسٹیول 6 اپریل 2019 کو ٹیپو سلطان ہال میں منعقد کیا گیاتھا۔ الخدمت خواتین 7کمیونٹی سروسز،10انڈسٹریل ہومز اور4کاٹیج انڈسٹر یز میں معاشی طورپر کمزور خواتین کے لیے کام کررہی ہیں۔اس پروگرام میں ہماری بھی ذمہ داری لگائی گئی تھی۔لہذٰا جاناضروری تھا۔صبح دس بجے سے شام سات بجے تک جس طرح اسٹیج ہم نے اپنی سینیئرز کے تعاون سے سنبھالااور اس میں ہم سب نے جتنی محنت سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالا اللہ تعالیٰ اس سب محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول کرلے۔بے انتہامحنتوں، کوششوں، اخلاص، سچے جذبوں اور پرخلوص کاوشوں نے سب نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی پوری کوششیں کی۔منور اخلاص اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔یہ ایک مرکزی پروگرام تھا۔اسی طرح کے پروگرامات ہر اضلاع میں ہوتے رہتے ہیں۔
ایسے ہی پچھلے ہفتے تیموریہ زون کے تحت لگائے گئے بچت بازار میں شرکت کا موقع ملا۔کچھ محبتیں کچھ دل کی لگن شرکت سے باز نہ رکھ سکی۔دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر ہم وہاں پہنچ گئے۔اگرچہ موسم کی تپش دیکھ کر ایسا نہیں لگتا تھا کہ کوئی کامیاب بازار اس وقت لگایا جاسکتاہے لیکن پررونق بچت بازار کے بہترین انتظامات اور الخدمت و تنظیمی خواتین کا جذبہ اور اخلاص دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔واقعی اگر عورت چاہے تو کیا کچھ نہیں کرسکتی۔اس پروگرام کی کامیابی اور الخدمت کی غریبوں کے لیے خدمات اور بچت بازار کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں ہم نے تیموریہ زون الخدمت کی نگراں صفیہ محمود سے رابطہ کیا۔انہوں نے ہمیں بتایا کہ الخدمت بچت بازار کے کامیا ب انعقاد کے لیے مہینوں سے کوششیں کی جارہی تھیں۔انہوں نے ہمیں بتایا کہ میں نے خود اورکہیں اپنے بیٹوں کی مدد سے برتن فروخت کرنے والوں سے رابطہ کیا،جسمیں پلاسٹک اور اسٹیل دونوں طرح کے برتن شامل تھے۔بوتیک والوں سے رابطہ کیا،آن لائن کپڑوں کے کاروبار سے منسلک افراد سے رابطہ کیا، راشن والوں سے دکان دکان جا کررابطہ کیا، الیکٹرانک کی دکان سے رابطہ کیا، اور ان سب سے یہی کہا کہ ہم ایک بچت بازار کا انعقاد کررہے ہیں جس کے لیے آپکا تعاون درکار ہے۔سب نے ہم سے بھرپور تعاون کیا۔صفیہ محمود نے بتایا کہ انہوں نے اپنے زون سے رابطہ کیا، یوسی کی ناظمات سے رابطہ کیا، ہماری ایک یوسی ناظمہ نے اپنا گھر اس وقت تک کے لیے الخدمت کو دے دیا، چاروں کمروں میں سامان تھا۔وہیں ہم نے سامان جمع کیا، پھرانکی چھانٹی کی،ایسا سامان جو قابل استعمال تھا۔انکو الگ جمع کیا ان کی پیکنگ کی۔پرانے کپڑے اور جوتوں میں بھی اسی طرح کیا یہی وجہ ہے کہ یہ سب آئٹم لاتعداد فروخت ہوئے۔صرف پرانے کپڑوں اور جوتوں کی فروخت سے ہمیں 10000 سے زائد رقم ملی جو سب الخدمت میں جمع کرادی گئی۔اس کے علاوہ تیموریہ زون کے آس پاس جتنی کچی بستیاں ہیں وہاں ہم نے اپنے بچت بازار کی تشہیر کی تھی جسکے باعث وہاں سے بے انتہا خواتین کا رش تھا جو اپنے رمضان آئٹم مناسب داموں میں خرید رہی تھیں۔وہ ہمیں بتارہی تھیں کہ اس طرح کے بچت بازاروں سے اشیاء سستی مل جاتی ہیں۔ بچت بازار لگانے کا ہمارا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ ہم غریب اور کم آمدنی والے ملازمت پیشہ افراد کو سستے داموں چیزیں دیں سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے خود تمام ساتھی بہنوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے آلو گوشت بنایاتھا۔اسکے علاوہ میں نے چھولاچاٹ کا بھی اسٹال لگایا تھا جو خوب فروخت ہوا۔اس پورے کام کا مقصد غریب بیواؤوں مساکین ویتامہ کی امداد کرناتھاتاکہ وہ بھی ہماری طرح رمضان اور عید کی بھرپورتیاری کرسکیں۔اور اسمیں ہم الحمداللہ کامیاب رہے۔
الخدمت بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے، یہ ادارہ 1990 سے بطور رجسٹرڈ این جی اوکام کررہا ہے۔آج اس کا دائرہ کار آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، کفالتِ یتامیٰ، صاف پانی، مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پھیل چکا ہے۔ الخدمت کو خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا سب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکار ہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔ ادارہ مکمل طور پر خود مختار، غیر سرکاری اور غیر سیاسی ساکھ کا حامل ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے کی جانے والی تمام تر خدمات تنظیم کے خصوصی اصول و ضوابط کے تحت سر انجام دی جاتی ہیں۔ پاکستان یا دنیا کے کسی بھی اور ملک میں کام کرنے والی کسی مذہبی یا سیاسی تنظیم کا ہمارے ادارے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے۔ دنیا بھر میں الخدمت کو دیئے جانے والے عطیات صرف اور صرف فلاحی اور سماجی امور کی انجام دہی کے لیے ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔الخدمت کا ادارہ مکمل طور پر خود مختار، غیر سرکاری اور غیر سیاسی ساکھ کا حامل ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے کی جانے والی تمام تر خدمات تنظیم کے خصوصی اصول و ضوابط کے تحت سر انجام دی جاتی ہیں۔ پاکستان یا دنیا کے کسی بھی اور ملک میں کام کرنے والی کسی مذہبی یا سیاسی تنظیم کا ہمارے ادارے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے۔ دنیا بھر میں الخدمت کو دیئے جانے والے عطیات صرف اور صرف فلاحی اور سماجی امور کی انجام دہی کے لیے ہی معاشروں میں کمزور کا استحصال ایک عام سی بات ہوکر رہ گئی ہے۔حقوق سے محروم لوگوں کو زندگی کے بنیادی حققوق کا احساس دلانا اور پھر انھیں یہ حقوق فراہم کرنا اس لیے ضروری ہے کہ اگر یہ نہ کیا جائے معاشرہ عدم استحکام اور انتشار کا شکار ہوجاتا ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ معاشرے کا ایک طبقہ تو خوشی اور شادمانی کے موقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے جبکہ دوسرا طبقہ کمزوری اور بے بسی کی چکی میں پستا رہ جائے۔ الخدمت کی سماجی ومعاشرتی خدمات میں سیکچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے مختلف ناگہانی آفات اور حادثات کا شکار ہے۔2005 کا زلزلہ ہویا2010میں آنے والا سیلاب،تھرپارکر میں قحط کی صورتحال ہو یا آئی ڈی پیز کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی۔ ان سانحات اور حادثات نے جہاں ہزاروں لوگوں کی جان لی وہیں لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوگئے۔ کہیں فصلیں تباہ ہوگئیں تو کہیں کاروبار نہ رہے۔کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں بروقت اور فوری ریسپانس الخدمت فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح رہی ہے۔الخدمت کے رضاکار ایسی کسی بھی صورتحال میں فوری جائے حادثہ پرپہنچ کر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیتے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال پہنچانا اورلاشوں کوجائے حادثہ سے اٹھا کر ہسپتال یا ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کا کام بھی الخدمت کے رضاکارسرانجام دیتے ہیں۔اسکے علاوہ صحت،صاف پانی،کفالت یتامیٰ پروگرام،صاف پانی کی فراہمی اور مواخات قابل ذکر ہیں۔
رمضان پیکجز:الخدمت فاؤنڈیشن اس شعبے کے تحت پاکستان بھر میں بسنے والے کروڑوں کمزوروں،غربا، اور بے سہارا افراد کے لیے ایک وسیلہ نجات ہے۔رمضان کے بابرکت مہینے میں الخدمت فاونڈیشن فوڈ پیکجز کی تقسیم کا بھی اہتمام کرتی ہے تاکہ معاشرے کے محروم اورمستحق طبقے کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔ راشن پیکج آٹا، دالوں، چائے، گھی،چینی اور مصالحہ جات پر مشتمل ہوتا ہے۔
فوڈپیکیجز:روز بروز بڑھتی مہنگائی سے سفید پوش طبقے کے لیے بنیادی ضروریات زندگی کا حصول مشکل ہوگیا ہے جس سے معاشرے میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر میں مستحق اور نادار خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مساجدپیکجز:مخیرحضرات کے تعاون سے ملک کے دور دراز علاقوں میں مخدوش حال مساجد کی مرمت اور نئی مساجد کی تعمیر بھی الخدمت سماجی خدمات پروگرام کا حصہ ہے۔
وہیل چیئرکی تقسیم:بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کئی افراد وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہیل چیئرز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور معذوری کے باعث معاشرے سے کٹ جاتے ہیں لہذا سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر کیمعذور مستحق افراد میں مفت وہیل چیئرز کی تقسیم کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔اس کا مقصد ان کا احساس محرومی کم کرنا اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اقلیتی امور:خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے، الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اسی ضرورت کے تحت ہرسال ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی تہواروں جیسے دیوالی اور کرسمس کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں نادار اور مستحق خاندانوں میں فوڈ اور ونٹر پیکجز تقسیم کئے جاتے ہیں تاکہ انھیں بھی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔
ونٹر پیکجز:موسمِ سرما شروع ہوتے ہی پاکستان کے شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں جہاں شدید سردی پڑتی ہے سماجی پروگرام کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کئے جاتے ہیں۔جن میں گرم کپڑے، کمبل، بستر اور دوسری گھریلو استعمال کی اشیا شامل ہیں۔
قربانی:قربانی ایک مالی عبادت ہے اور ہر صاحبِ نصاب مردوزن پر فرض ہے۔قربانی پراجیکٹ الخدمت فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے۔جس کے تحت ہر سال مصیبت زدہ اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام ہوتا ہے۔ قربانی کا اہتمام جدید سلاٹر ہاؤسز میں کیا جاتا ہیجہاں قربانی، گوشت کی کٹائی اور پیکنگ کا کام ہائی جینک ماحول میں تجربہ کار عملے کی زیرِ نگرانی سرانجام دیا جاتا ہے۔ہمارے ملک میں بہت بڑی تعداد ان افراد کی ہے جنھیں سال میں صرف عید الضحیٰ کے موقع پر گوشت کھانا نصیب ہوتا ہے۔ الخدمت انھی ضرورت مند ہم وطنوں تک مخیر حضرات کے بھرپورتعاون سے قربانی کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔
قیدیوں کی فلاح و بہبود:ا لخدمت فاؤنڈیشن ترجیحی بنیادوں پر اسیران کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ جیلوں میں قید یہ افراد یہاں سے نکلنے کے بعدمعاشرے پر بوجھ بننے اور دوبارہ جرائم کی دنیا میں جانے کی بجائے ایک ذمہ دار شہری ثابت ہوسکیں۔ اس سلسلے میں اب تک غریب قیدیوں کی طرف سے دیت کی ادائیگی،ہائی جین کٹس کی تقسیم، میڈیکل کیمپس،جیلوں میں آپریشن تھیٹر کا قیام، تنوروں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔
اسکے علاوہ الخدمت لاہور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز سبزہ زار لاہور میں بنیادی روبوٹکس کے حوالے سے تعلیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہفتہ وار اسباق کا اہتمام مختلف آئی ٹی یونیورسٹیز کے طلبہ پر مشتمل سوسائٹی‘‘بگ فری’’کے تعاون سے کیا جائے گا۔مواخات ا لخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت بہاولپور میں 24افرادمیں بلاسود چھوٹے قرضہ جات کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے مواخات پروگرام چلارہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض حسنہ فراہم کیا جاتاہے تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہترذرئع معاش کو یقین بنا سکیں۔ اب تک الخدمت مواخات پروگرام کے تحت 12 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم چوالیس سو افراد میں تقسیم کرچکی ہے۔آخر میں بس میں اتنا ہی کہوں گی کہ

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کر بکھرا نہیں کرتے

حصہ