مرچوں کا سالن

497

ثوبیہ کرن
اجزاء: ہری مرچ آدھا کلو (دھوکر چھلنی میں رکھ لیں)، سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ، ثابت دھنیا آدھا کھانے کا چمچ، پسا دھنیا دو کھانے کے چمچ، خشخاش ایک کھانے کا چمچ، کھوپرا ایک چھوٹا ٹکڑا، سفید تل دو کھانے کے چمچ، مونگ پھلی دس دانے، پیاز دو ڈلی (کچی پیس لیں)، املی کا گاڑھا رس ایک پیالی، ادرک، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، کلونجی آدھا چائے کا چمچ، میتھی دانہ چند دانے، لہسن کے چھلے جوئے چار عدد (باریک کاٹ لیں)، کڑی پتا چند عدد۔
ترکیب: سب سے پہلے زیرہ، دھنیا، مونگ پھلی، تل، خشخاش، کھوپرا توے کے اوپر ہلکی آنچ میں سنہرا سنہرا بھون کر باریک پیس لیں۔ ایک دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کریں، جب گرم ہوجائے تو مرچیں ڈال کر ہلکی سی تل کر نکال لیں، پھر بگھار کے اجزا ڈال کر سیاہ کرلیں۔ جب سیاہ ہوجائیں تو پسی پیاز ڈال کر ہلکی گلابی کرلیں، پھر ہلدی، ادرک و لہسن ڈال کر دو منٹ کے لیے بھون کر بھنا پسا مسالہ، تلی مرچیں، املی کا رس، کڑی پتّا اور نمک شامل کرکے ہلکی آنچ میں دَم پر رکھ دیں۔ جب کوکنگ آئل اوپر آجائے تو کلونجی ڈال دیں۔ گرم گرم سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔ اس سالن کو دوبارہ نہ گرم کریں نہ ہی جھوٹا چمچ ڈالیں۔ یہ سالن آپ پندرہ دن تک رکھ کر کھا سکتے ہیں۔

حصہ