آپ کی خوبصورت جلد کےلیے

397

کوثر عبدالعزیز
اپنے آپ کو خوب صورت بنائے رکھنے کے لیے کون سے طریقے اختیار کرنے چاہئیں؟ مس کرسٹینا پارکر دنیا کی سات حسین خواتین میں سے ایک ہیں، ان سے ایک بار پوچھا گیا کہ آپ خوب صورت بنے رہنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا ’’میں نہ تو روزانہ دودھ میں غسل کرتی ہوں اور نہ ہی میک اَپ کا بے دریغ استعمال کرتی ہوں۔ اس طرح کی بناوٹی چمک دینے والی اشیا سے کوئی بھی عورت خوب صورت نہیں بن سکتی۔ میں تو حقیقی خوب صورتی کی دل دادہ ہوں۔ میرے خیال میں صاف ہوا یعنی آکسیجن خوب صورتی حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، اس کے بغیر جلد کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔ تازہ ہوا اور مناسب غسل کے بغیر جلد مرجھا جاتی ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے ہمیں صاف ہوا کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیہی علاقے میں رہنے والی خواتین کے چہرے پر جو تازگی اور رونق ہوتی ہے، وہ شہری خواتین کو نصیب نہیں ہوتی۔ جن عورتوں کو گھر کی چار دیواری میں رہنا پڑتا ہے، وہ اس نعمت یعنی ہوا سے محروم رہنے کی وجہ سے زرد پڑ جاتی ہیں۔ خوب صورتی حاصل کرنے کے لیے صاف ہوا اور سورج کی کرنوں کا غسل بہت ضروری ہے۔ میں ہر اتوار کو یا پھر چھٹیوں میں شہر میں رہنے کے بجائے نزدیکی دیہات میں چلی جاتی ہوں۔
خوب صورتی حاصل کرنے کا طریقہ نیند ہے، اس کے بغیر سر بھاری بھاری ہوجاتا ہے، آنکھیں چڑھ جاتی ہیں اور چہرے پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔‘‘

حصہ