گھڑی کی سوئی

417

روبینہ اعجاز

وقت سب کوبتاتی چلے
گھڑی کی سوئی ٹک ٹک کرے
اپنے وقت کی قدر کرو
ضائع اسے نا ہر گز کرو
رات کو جلدی سویا کرو
صبح صبح اٹھ جایا کرو
نمازیں ساری وقت پر پڑھو
راضی اپنے رب کو کرو
گر یہ سچے سکھاتی چلے
گھڑی کی سوئی ٹک ٹک کرے
خوب جی لگا کر پڑھو
نام جگ میں روشن کرو
کھیلو کودو آرام کرو
ہر کام اپنے وقت پر کرو
محنت دن اور رات کرو
کبھی ناتم سستی کرو
سبق یہ اچھے پڑھاتی چلے
گھڑی کی سوئی ٹک ٹک کرے

حصہ