موٹرکار

540

محمد جاوید بروہی
کار زمینی سواری میں سب سے آرام دہ سواری ہے دنیا کی پہلی موٹر کار نکولس جوزف گگنوٹ نے 1799ء میں بنائی یہ گاڑی بھاپ سے چلتی تھی اس کار کے تین پہیے تھے یہ سست رفتار اور بھاری تھی 1802ء میں ٹریویتھک نے ایک نلی بھاپ کی کار انگلینڈ میں چلائی ان کاروں میں لکڑی کے پہیے ہوتے تھے جن کے اوپر لوہے کا گھیرا چڑھایا جاتا تھا 1871ء میں ربڑ کے ٹائر استعمال میں آنے لگے اس طرح کار کی رفتار کچھ تیز ہو گئی اور شور بھی کم ہو گیا پٹرول سے چلنے والی پہلی کار گوٹلب ڈیملر اور کارل بینز نے 1886ء میں ایجاد کی ان کا تعلق جرمنی سے تھا کارل بینز نے 1893ء میں دنیا کی پہلی بس بنائی تھی اس میں تین ہارس پاور کا انجن لگایا تھا چار پہیوں والی پہلی موٹر کار کارل بینز نے 1889ء میں بنائی اس کی ایجاد کردہ مرسڈیز بینز کار کا نام اس کے نام پر رکھا گیا تھا دنیا بھر میں موٹر کار بنانے والی سب سے پرانی کمپنی ڈیملر بینز ہے جو 1895ء میں قائم ہوئی تھی آرای اولڈز نے ڈیٹرائٹ (امریکہ) میں کاریں تیار کرنے کا پہلا کارخانہ 1899ء میں لگایا تھا۔ ہندی فورڈ نے ڈبڑایٹ میں فورڈ کمپنی قائم کی ڈیئرائٹ کو دنیا میں سب بڑی کاریں تیار کرنے کے مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔ 1906ء میں ایک مشہور برطانوی کھلاڑی آنربیل چارلس رولز نے ایک انجینئر ہنری رائس کے ساتھ مل کر کاریں بنانا شروع کیں ان کی رولز رائس کار دنیا کی بہترین کار قرار پائی اور سب جگہ مشہور ہوئی جرمنی کی مشہور کار فوکس ویگن کے معنی ہیں ’’عوامی کار‘‘ رولز رائس بہت مہنگی کار تھی اس کار کے بننے کے تھوڑے عرصے بعد بازار میں آسٹن 7 نامی سستی کار آئی عام لوگوں نے اسے بہت پسند کیا کیونکہ وہ اسے باآسانی خرید سکتے تھے موٹر کار کی صنعت نے بہت ترقی کی ہے نت نئی کاریں بن رہی ہیں ہر سال ہر کار کا نیا ماڈل آتا ہے بعض کاروں میں ڈیزل انجن استعمال ہو رہے ہیں گیس اور بجلی سے چلنے والی کاریں بھی بن گئی ہیں بجلی سے چلنی والی دنیا کی پہلی کار ’’ٹیسلاروڈ سٹر‘‘ ہے ناروے کا دارالحکومت اوسلو دنیا میں سب سے زیادہ الیکٹرک کار رکھنے والا شہر ہے کراچی میں 1926ء میں کاروں کے چلنے کی ابتدا ہوئی موٹروں کی پہلی دوڑ 1894ء میں پیرس میں محدود پیمانے پر ہوئی تھی لیکن اس کی باقاعدہ ابتدا 1895ء میں ہوئی موٹر دوڑ پیرس میں بورڈ بوکس تک ہوئی۔ امریکہ میں
سب سے پہلی کار ریس 28 نومبر 1895ء میں منعقد ہوئی کارریسنگ میں سب سے مشہور فارمولاون ہے اس کی بنیاد 1920ء سے 1930ء کے دوران ڈالی گئی تھی مائیکل شوما کر برازیل کے آئرن سینا البر تو اسکاری اور فرانس کے ایلن پراسٹ فارمولا ون کے اچھے ڈرائیوروں میں شمار ہوتے ہیں مائیکل شوماکر مسلسل پانچ برس تک فارمولا ون ریس جیتی اور پانچ سے زیادہ مرتبہ فارمولا ون چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے ڈرائیور ہیں پاکستان کے نور علی امریکی کار ریس میں شرکت کرنے والے پہلے ایشیائی ہیں برطانوی ڈرائیور لوٹی فیمالٹن فارمولا ون کے کم عمر ترین چیمپیئن ہیں دنیا کی سب سے تیز رفتار کار امریکی فضائیہ نے ایجاد کی اس میں ہوائی جہاز میں استعمال ہونے والا جیٹ انجن لگایا گیا اس کی رفتار 536 میل فی گھنٹہ تک تھی۔

حصہ