ٹوٹکے

226

بنت ِ حوّا
کھیرے، لیموں یا کیلے کا ماسک:
آپ کھیرے، لیموں اور کیلے سے بیوٹی کیور کرسکتی ہیں۔ تازہ کھیرا پیس کر چند منٹوں کے لیے منہ پر َمل کر رگڑتے رگڑتے منہ صاف کریں۔ اسی طرح کیلے کو پیس کر ابٹن کے طور پر استعمال کریں۔ ان دونوں چیزوں کو پیروں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس سے رنگت گوری ہوگی۔
لیموں موسم گرما میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جو لیموں بچ جائے اسے ہاتھوں اور پیروں پر دس منٹ تک رگڑیں، آپ کی جلد کی صفائی کے لیے بہترین لوشن کا کام دے گا۔
ناخنوں کی حفاظت کس طرح کی جائے:
اپنے ناخنوں کو صاف رکھنے کے لیے ریموور کسی ادنیٰ کپڑے یا کاٹن میں لگاکر استعمال کریں، اس کے لیے کوئی سخت چیز استعمال نہ کریں۔
اپنے ناخنوں کو ہمیشہ بیضوی شکل میں تراشیں۔
اپنی انگلیوں کو ہمیشہ تھوڑی دیر کے لیے گرم پانی میں جس میں تھوڑا سا شیمپو ملایا گیا ہو، رکھیں۔ اس طرح آپ کے ناخن خاصے صاف ہوجائیں گے، اور پھر بعد میں ملائم برش سے صاف کریں۔ ناخن کے اندر کا حصہ بھی باریک لکڑی کی ڈنڈی سے جس پر ہلکا سا کپڑا لپیٹا گیا ہو، صاف کریں۔ ہاتھ دھوکر ناخنوں پر لوشن مَلیں۔
الرجی:
بعض اوقات صابن یا بعض نیل پالش وغیرہ الرجی کا باعث بنتی ہیں۔ آپ کو خیال رکھنا ہوگا کہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جو کہ آپ کی جلد سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
بھدی گندی کہنیاں:
دو پیالوں میں گرم پانی بھریں اور اس میں تھوڑی سی گلیسرین ملائیں، پھر اپنی کہنیاں اس میں بھگوئیں۔ پانچ منٹ بعد باہر نکال کر لیموں کے دو حصے کریں اور کہنیوں پر َملیں تاکہ اس سے ملائمت اور صفائی پیدا ہو، بعد میں ہینڈ لوشن استعمال کریں۔
گھر کے کام کاج کے دوران مختلف قسم کے برش اور اسفنج استعمال کریں۔ کسی ڈبے یا کنستر وغیرہ کو کھولنے کے لیے مناسب اوزار استعمال کریں۔ سردیوں کے دوران اپنے ہاتھوں کا خاص خیال رکھیں اور کریم اور لوشن کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

حصہ