ہوائی جہاز

1125

محمد جاوید بروہی
مضمون کی دوسری قسط پیش خدمت ہے رائٹ برادران کے ایجاد کردہ جہازکی رفتار 21 میل فی گھنٹہ تھی پہلا پسنجر جیٹ ہوائی جہاز Camet-1 تھا۔ یکم مئی 1952ء سے B.O.A.C نے اپنی سروس میں استعمال کیا B.O.A.C کا پہلا نام امپیریل ائروند تھا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز واشنگٹن امریکہ کے میوزیم میں رکھا ہوا ہے کنکارڈ پہلا سپر سانک پسنجر ہوائی جہاز ہے جس نے شیڈول پرواز کا آغاز کیا ایشیا میں جیٹ سروس کا آغاز پی آئی اے نے 1960ء میں کیا براعظم ایشیا کا پہلا تجارتی پرواز کا ادارہ بنا پی آئی اے نے جنوری 1962ء میں 720 بی بوئنگ جیٹ کی سروس شروع کی 1961ء میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ہفتے میں ایک بار ہوائی سروس کا آغاز ہوا پی آئی اے دنیا کی پہلی ائر لائن ہے جس نے سفر کے دوران مسافروں کو فلمیں دکھانا شروع کیا پی آئی اے نے 1961ء میں امریکہ کے ساتھ ہفتے میں ایک بار ہوائی سروس کا آغاز کیا پی آئی اے نے 20 جنوری 1973ء کو چین کے لیے سروس شروع کی 1972ء میں پی آئی اے نے لندن نیویارک سروس کا آغاز کیا یکم نومبر 1972ء کو شہری ہوا بازی کی تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ اور پشاور اور راولپنڈی اور فیصل آباد کو براہ راست مربوط کر دیا گیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کا قیام 7 دسمبر 1982ء کو عمل میں آیا۔ بحرین کی فضائی کمپنی گلف ائر کی پہلی خاتون پائلٹ مائرہ عظیم ہیں مریم المنصوری یو اے ای کا لڑاکا طیارہ اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ ہیں افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ نیلو فر رحمانی ہیں جنوبی کوریا کا سب سے بڑا ائرپورٹ انچوئن ائرپورٹ ہے نئے نئے قسم کے ہوائی جہاز جا رہے ہیں اب ان کی رفتار آواز کی رفتار سے بھی تیز ہو گئی ہے ہوائی جہازوں کی ساخت اور رفتار انتہا کو پہنچی ہوئی ہیں ہوائی جہازوں نے بہت ترقی کی ہے ہوائی جہازوں سے انسان کو بہت فائدہ ہوا سفر کرنے میں آسانی ہو گئی نقصان بھی بہت پہنچا جنگ عظیم اول اور دوم میں ہوائی جہازوں کے ذریعے تباہی مچائی گئی ان کی بمباری سے لاکھوں انسان مارے گئے سینکڑوں بستیاں اجڑ گئیں ہوائی جہاز کا پہلا حادثہ غالباً 1930ء میں ہوا تھا اب ایسے ہوائی جہاز بھی بنائے گئے ہیں جو اڑنے کے علاوہ سمندر میں بھی تیر سکتے ہیں۔ جنگ عظیم اول کے دوران طیارہ سازی کی صنعت کو بہت فروغ حاصل ہوا مسلم دنیا کے سب سے کم عمر پائلٹ ہونے کا اعزاز پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ کیپٹن حارث سلیمان کو حاصل تھا۔

حصہ