میرا اسکارف

450

ہادیہ امین
پیاری بچیوں!
پتہ ہے آج میں نے سڑک پر ایک اسکول وین جاتے دیکھی۔ ۔وین انکل بہت بوڑھے نہ تھے اور وین میں صرف ایک بچی تھی۔وین کافی بڑی تھی اور وہ بچی بالکل آخیر میں بیٹھی تھی۔ مجھے بہت اچھا لگا۔چونکہ وین انکل کو ہم جانتے نہیں ہیں نا اس لیے ہمیں ان سے صرف ضروری بات ہی کرنی چاہیے۔ مدین میں جب حضرت موسٰی علیہ السلام گئے تو کنوئیں کے پاس کھڑی لڑکیوں نے صرف ضرورت کے تحت بات حضرت موسی علیہ السلام سے کی تھی۔۔
لیکن جب وہ لڑکیاں بعد میں حضرت موسی علیہ السلام کے پاس چلتی ہوئی آئیں تو بہت حیا کے ساتھ آئیں تھیں جسکی تعریف اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں فرمائی۔ وہ لڑکی جس کو میں نے دیکھا تھا نا۔۔بہت پیاری تھی مگر اس کا اسکارف نہیں تھا۔۔اس کا دوپٹہ نہیں تھا۔۔بس ایک ہلکی سی وی تھی جو دوپٹہ کی جگہ لٹکی ہوئی تھی۔ ۔مجھے اچھا نہیں لگا۔۔پھر سوچا اسکول میں اجازت نہیں ہوگی لیکن کیوں۔۔ہم اسلامی مملکت میں رہتے ہیں نا۔۔اس ملک میں نا جس کو ہم نے اسلام کے نام پر حاصل کیاتھا۔۔پھر کیوں ہم اسلامی طریقہ نہیں اپناتے۔۔کیوں ہم اپنے اسکارف کے لیے نہیں لڑ سکتے۔۔وہ بہت پیاری بچی تھی۔۔کسی پیاری سی موتی جیسی۔۔اس کو تو سنبھال کر رکھنا چاہیے جیسے ہم اپنی قیمتی جیولری،قیمتی انگوٹھی کو سنبھال کر رکھتے ہیں۔۔یہ اللہ کا حکم ہے نا۔۔اور کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا۔۔
تو پیاری بچیوں۔۔آج سے اپنا اسکارف اپنے لیے ضروری کر لیں۔ کوئی برا مانے تو لڑیں مت۔۔پیار سے سمجھا دیں کہ یہ تو اللہ کا حکم ہے۔ ۔اگر کوئی پھر بھی نہ سمجھے تو آپ اپنا اسکارف نہ چھوڑیں۔۔سمجھ گئیں نا؟؟
اللہ ہم سب کو اچھی سمجھ عطا فرمائے اور اسلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین۔۔

اقوالِ زریں

انسان اور انسانیت
اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ میں خدا سے محبت کرتا ہوں لیکن وہ اپنے بھائی سے نفرت کرتا ہے تو وہ جھوٹا ہے اور مکار ہے کیونکہ جب وہ آنکھوں سے نظر آنے والے انسان سے برا سلوک کرتا ہے تو نادیدہ خدا سے محبت کس طرح کر سکتا ہے؟(حضرت عیسیٰ ؑ)
جو شخص انسانوں کے حقوق ادا کر سکتاہے وہ خدا کے حقوق ادا کرنے کا بھی اہل ہوتا ہے۔(حضرت علیؓ)
اگر تجھے دوسروں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے تو تْو اس قابل نہیں کہ تجھے انسان کہا جائے۔(شیخ سعدی)
جو واقعی انسان ہوتا ہے وہ مرنے ے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔(فیثاغورث)
٭٭٭
انقلاب
انقلاب چھوٹی چھوٹی باتوں سے متعلق نہیں ہوتے بلکہ انقلاب چھوٹی چھوٹی باتوں سے پیدا ہوتے ہیں۔(ارسطو)
سماجی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا پڑتا ہے۔(لینن)
آپ انقلاب کا نظریہ اور طریقہ جاننا چاہتے ہو تو آپ کو انقلاب میں شامل ہونا پڑے گا۔(ماؤزے تنگ)
مقصد واحد کی لگن والاآدمی ہی سیاسی اور معاشرتی انقلاب پیدا کرتا ہے،سلطنتیں قائم کرتا ہے اور دنیا کو آئین عطا کرتا ہے۔(علامہ اقبال)

کیا آپ کو معلوم ہے؟

اُلو کے دانت نہیں ہوتے اس لیے وہ اپنے شکار کو مکمل طور پر نگل لیتا ہے۔ نگلنے کے تقریباً 20 سے 21 گھنٹے بعد بھی وہ چیزیں جو ہضم نہیں ہو پاتیں جیسے پر، ہڈیاں، کھال اور بال وغیرہ ان کو گیند کی شکل میں گول کرکے منہ سے باہر پھینک دیتا ہے۔

پہلی

1۔ چڑھے ناک پر پکڑے کان بچوں بولوں کون ہے شیطان
2۔ آپ نے اس کو گلے لگایا اس نے آپ کا گلا دبایا

عینک. ٹائی

حصہ