اٹلی

1253

محمد جاوید بروہی
اٹلی براعظم یورپ میں واقع ہے اس کا سرکاری نام جمہوریہ اٹلی ہے دارالحکومت روم ہے اٹلی کا پرانا نام آسونیا تھا یہاں کا سیاسی نظام جمہوری ہے یہاں سربراہ مملکت صدر اور سربراہ حکومت وزیراعظم کہلاتا ہے اٹلی کا پہلا صدر لیوگی اینا ڈی تھا جبکہ موجودہ صدر Sergio Mattarella اور موجودہ وزیراعظم Paolo Gentiloni ہیں جیورجیونیپو لیٹانو اٹیلی کی تاریخ میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے 2006ء میں وہ پہلی مرتبہ صدر بنے اٹلی کا پہلا بادشاہ وکٹر ایمونل دوئم تھا۔ اٹلی کا رقبہ 301225 مربع کلو میٹر ہے یہاں کی آبادی 60.6 ملین نفوس پر مشتمل ہے اٹلی یورپ کا ایک اہم ملک ہے ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ یہاں کے اہم شہر روم، تورن، وینس، نیپلز، فلورنس اور میلان ہیں وینس شہر پانی کے بیچوں بیچ آباد ہے اس میں آمدورفت کا ذریعہ کشتیاں ہیں یہ 118 جزیروں پر مشتمل ہے وینس میں چلنے والی مشینوں کو گنڈولا کہا جاتا ہے نیپلز اٹلی کا تیسرا بڑا شہر ہے اس شہر کو اطالوی زبان میں نیپولی کہا جاتا ہے اس کے معنی نیا شہر ہیں اس شہر کا قدیم نام نیٹابولس تھا۔ تورن اٹلی کا چوتھا بڑا شہر ہے دریائے پو کے کنارے آباد ہے یہ شہر سطح سمندر سے 800 فٹ بلند ہے اٹلی 14 دسمبر 1955 کو اقوام متحدہ کا رکن بنا انیسویں صدی میں یورپ کی پہلی یونی ورسٹی اٹلی کے شہر سالیر نو میں قائم ہوئی تھی اٹلی کی سب سے بڑی جھیل گارڈا ہے اٹلی شہر وینس کو نہروں کا شہر، روم کو سات پہاڑوں کا شہر، پادریوں کا شہر اور ازلی یادوانی شہر کہا جاتا ہے فلورنس کو شاعروں کا شہر اور یورپ میں علم کا دروازہ کہا جاتا ہے اٹلی کا قومی جانور بھیڑیا ہے یہاں کی سرکاری زبان اطالوی ہے اطالوی مصوری کا بانی سیمابیو کو کہا جاتا ہے یورپ میکٹس چہارم نے 1471ء میں اٹلی کا پہلا عجائب گھر قائم کیا تھا یورپ میں ریشم کی سب سے بڑی منڈی میلان میں ہے اٹلی کی کرنسی یورو کہلاتی ہے یہاں اکثریت کا مذہب عیسائیت ہے۔ یہاں کی قومی ائرلائن Alitlia ہے۔ یہاں کا قومی پھول وائٹ للی ہے۔ یہاں کا مقبول ترین اور قومی کھیل فٹ بال ہے اٹلی فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن رہ چکا ہے 2018ء کے ورلڈ کپ کے لیے کولیفائی نہ کر سکا اٹلی میں سالانہ 11 سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں یہاں قومی دن 25 اپریل کو منایا جاتا ہے یہاں کا وقت پاکستانی کے وقت سے چار گھنٹے پیچھے ہے۔ یہاں کا قومی ترانہ ’’اٹلی کے بھائیو‘‘ ہے یہاں کا جھنڈا تین رنگوں سرخ، سفید اور سبز رنگوں پر مشتمل ہے اٹلی کے جھنڈے کا ڈیزائن نپولین نے بنایا دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اٹلی جاتے ہیں۔

حصہ