لالچ کی سزا

570

فرح ناز فرح
ایک ننھی بلی اور ایک تھی بطخ، بلی بہت چالاک تھی اور بطخ بہت سیدھی سادی، ایک دن بطخ نے ایک مچھلی کا شکار کیا بلی بہت بھوکی تھی اس نے بطخ سے کہا کہ ’’بی بطخ تم آدھی مچھلی مجھے دے دو جب مجھے کوئی کھانے کی چیز ملے گی تو اس میں سے آدھی میں تمہیں دے دوں گی بطخ نے کہا وعدہ‘ بلی بولی ’پکا وعدہ‘ تو بطخ نے مچھلی اس کو دے دی۔ ایک دن بطخ ایک جگہ سے گزر رہی تھی اس نے دیکھا بلی بہت ساری مچھلیاں کھا رہی ہے۔ بطخ نے اس کو وعدہ یاد دلایا اور کہا آدھی مچھلیاں مجھے دے دو لیکن جناب مانو بلی تو بہت چالاک تھی اس نے کہا کہ تم تھوڑی دیر دوسری طرف منہ کرکے کھڑی ہو جائو پہلے میں اپنے حصے کی مچھلیاں کھالوں تمہارے لیے میں چھوڑ دوں گی۔ معصوم سی بطخ نے کہنا مان لیا اور دوسری طرف منہ کرکے کھڑی ہو گئی۔ تو جناب مانو بلی نے ساری مچھلیاں کھا لیں اور چڑھ گئی درخت پر، اور لگی ناچنے کہ تم تو میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی میں نے تو تم کو کچھ بھی نہیں دیا ابھی مانو بلی ناچ ہی رہی تھی کہ شاخ ٹوٹ گئی اور مانو بلی دھڑام سے نیچے آکے گری بطخ نے اسے اٹھایا اور کہا ’’دیکھا اللہ تعالیٰ نے سزا دی وعدہ وہی کرنا چاہیے جو پورا کر سکیں ورنہ وعدہ ہی نہ کرو‘‘

حصہ