موبائل فون کے فائدے اور نقصانات

4618

وحیدہ انجم
موبائل فون جہاں ایک نعمت سمجھا جاتا ہے وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔ ہاں یہ بات درست ہے کہ موبائل وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت بنتا جارہا ہے، مگر اتنا بھی نہیں کہ ہم چار یا پانچ سال کی عمر کے بچوٍںکو موبائل فون دینا شروع کردیں۔ آج کل لوگ یہ سوچ کر، کہ موبائل فون کی بدولت اُن کا اپنے بچے سے رابطہ رہے گا، کم عمری میں ہی موبائل فون دے دیتے ہیں جو کہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 کروڑ 26 لاکھ سے زائد ہے جب کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ایک کروڑ 9 لاکھ ہیں جو کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہے۔ موبائل فون صارفین کے بڑھنے سے جہاں ملک کو فائدہ ہورہا ہے وہیں روز بروز وارداتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

پیروں کی حفاظت کیسے کریں؟

نسرین اختر
٭ ناخنوں کو ہر ہفتہ گولائی میں کاٹتی رہیں۔
٭ گرم فرش پر چلنے کے باعث پائوں میں چھالے پڑ گئے ہوں تو ان پر لیموں کا رس مَلنا چاہیے۔
٭ زیادہ چلنے اور تھکن کے باعث اگر پائوں میں جلن ہو تو انہیں گرم پانی سے دھو کر ان پر کریم مَل دینی چاہیے۔
٭ ایڑیوں پر چھالے پڑ جائیں تو انڈے کی سفیدی لگانے سے جلد آرام ملتا ہے۔
٭ پائوں پر گھنے بال ہوں تو ہفتے میں 3 بار بیسن، تیل کا ابٹن لگاتے رہنے سے وہ کم ہوجاتے ہیں۔
٭ ہاتھوں کی طرح پائوں کے بالوں کو بلیچ بھی کیا جاسکتا ہے۔
٭ چھوٹے قدموں سے چلنا چاہیے۔ کھڑے ہوتے اور چلتے وقت ٹانگوں کو بالکل سیدھا رکھنا چاہیے، جھکائے رکھنا نقصان دہ ہوتا ہے۔
٭ جوتے میں پائوں کو ہمیشہ سیدھا ٹکائیں، ٹیڑھے پائوں رکھنے سے چال بگڑتی ہے۔
٭ گانٹھوں سے بچنے کے لیے رات کو سونے سے قبل ایڑیوں اور پائوں کی انگلیوں پر گلیسرین لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد پونچھ کر صاف کردیں۔

حصہ