شیر کی خالہ

454

حمزہ احمد
شیر تو جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے سارے جنگل پر اس کی حکمرانی چلتی ہے کیا بندر کیا ہاتھی اور ریچھ سب بادشاہ کا حکم ماننے پر مجبور ہوتے ہیں ایک بلی بھی اس جنگل میں رہتی تھی وہ بہت چالاک اور ہوشیار مانی جاتی تھی کہا جاتا ہے کہ بلی شیر کی خالہ ہے شاید بلی کو اس بات پر گھمنڈ تھا کسی بات پر بلی کی شیر سے لڑائی ہو گئی شیر نے بلی پر حملہ کر دیا بلی بھاگ کر درخت پر چڑھ گئی اور شیر کے حملے سے بچ گئی کہنے والے سچ ہی کہتے ہیں کہ بلی شیر کی خالہ ہے جس نے شیر کو درخت پر چڑھنا نہیں سکھایا۔

وقت کی قدر

شاہد علی
دو دوست ذیشان اور فرقان ایک کلاس میں پڑھتے، ساتھ ہی کھیلتے دونوں کی دلچسپاں ایک جیسی تھیں وہ دونوں محنت سے پڑھتے اور اچھے نمبروں سے پاس ہوتے جس کے باعث ان کے گھر والے ان سے بہت خوش تھے۔ کچھ دنوں سے فرقان پڑھائی کے بجائے کھیل کود میں زیادہ وقت گزارنے لگا جس سے اس کی پڑھائی کا نقصان ہو ذیشان نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے اسے سمجھایا لیکن فرقان سمجھنے کو تیار نہیں تھا۔ ششماہی امتحانات ہوتے تو فرقان کئی مضامین میں فیل ہو گیا اب اسے احساس ہوا کہ وقت کی قدر کرنا چاہیے اور گذرا وقت ہاتھ نہیں آتا۔

حصہ