افطاری کے لیے مشروبات

688

کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری ہے اور اس موسم میں روزہ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے زیادہ ہے اس لیے روزہ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ صحت متاثر نہ ہو چونکہ گرمی کا موسم ہے اور جسم سے پانی بذریعہ پسینہ خارج ہو جاتا ہے اس لئے شدت کی پیاس لگتی ہے اور بعض افراد افطاری ٹھنڈے مشروبات سے کرتے ہیں۔
جسم میں نمیکیات کی مقدار کو برقرار رکھنے کیلیے افطار میں گھرکے مشروبات اور لیموپانی اور لسی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے تاکہ جسم کو تقویت بھی پہنچے اور پانی کی کمی بھی پوری ہو۔
ماہ رمضان میں گرمی کے توڑ اور روزے میں ترو تازہ رہنے کیلئے فرحت بخش مشروبات جو ا?پ گھر پرباا?سانی بنائیں۔

لسی

گرمی کے موسم میں دہی کا استعمال نہایت مفید ہوتا ہے، اس لیے میٹھی یا نمکین لسی کو سحر وافطار کا حصہ بنا لیجیے، ٹھنڈی ٹھنڈی اور مزے دار لسی سے نہ صرف ہاضمہ درست رہتا ہے بلکہ لسی گرم ہوا سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
اجزا
آدھا لیٹر – دودھ
دہی – ایک کلو
پانی – آدھا لیٹر
چینی – حسب ضرورت
برف کے کیوب – چند عدد
گلاب اور دارچینی کا عرق – چند قطرے
ترکیب
برف کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈ کر لیں اور بعد میں برف کے کیوب ڈال کر پیش کریں، نمکین لسی بنانے کے لیے چینی کی بجائے نمک لے لیں۔
…٭…

لیموں پانی یا سکنجبین

لیموں کی سکنجبین موسمِ گرما کے لیے بہترین مشروب ہے، رمضان میں افطاری کے وقت لیموں کی سکنجبین پینے سے معدہ کی تلخی ،پسینہ کی کثرت اور نقاہت جیسے مسائل پیدا نہیں ہوتے اور پہلا ہی گھونٹ جسم میں سکون کی لہر دوڑا دیتا ہے۔
اجزا
لیموں – 2 عدد
چینی – حسب ضرورت
پانی – حسب ضرورت
ترکیب
لیموں کو نچوڑ کر رس نکال لیں پھر اس میں چینی اور پانی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور ا?ئس کیوب ڈال کر پیش کریں، مزیدار سکنجبین تیار ہے۔
…٭…

تربوز کا شربت

تربوز کا شربت موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے تربوز بہترین پھل ہے، تربوز کے شربت کا ایک گلاس ا?پ کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔
اجزا
تربوز – دو کپ (ٹکڑوں میں
پانی – حسبِ ضرورت
لیموں کا رس – ایک کھانے کے چمچ
لال سیرپ – ایک چائے کا چمچ
چینی – حسبِ ضرورت
برف کے ٹکڑے – حسبِ ضرورت
لیموں اور پودینے کے پتے – گارنشنگ کے لئے
ترکیب
بلینڈر میں تربوز شامل کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ ھر اسے کسی برتن میں نکال کر چھان لیں اور لیموں کا رس، لال سیرپ اور چینی شامل ا?خر میں لیموں، پودینے کے پتے اور برف کے ٹکڑوں کے ساتھ گلاس میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ تربوز کا شربت تیار ہے۔
…٭…

لیموں اور پودینے کا شربت

اجزاء
سوڈا واٹر – ایک بوتل
کٹی ہوئی کالی مرچ – ایک چٹکی
برف – ایک پیالی
پودینے کی پتیاں – ایک پیالی
براؤن چینی – ایک کھانے کا چمچ
کالا نمک – آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس – چار کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے – سجانے کے لیے
ترکیب
بلینڈر میں تمام اجزا? یکجان کرلیں، اسے گلاسوں میں ڈالیں اور پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں۔
…٭…

کیری کا شربت

کچے آم کا شربت بھی خاصا فرحت بخش ہوتا ہے۔
اجزاء
کیری – ایک کلو
چینی – تین پاؤ
پیلا رنگ – ایک چٹکی
مینگو ایسنس – دو سے تین قطرے
ترکیب
کیری دھو کر چھلکے سمیت ابال لیں، اب چھلکا اتار کر گودا نکال لیں۔ پھر چینی اور پیلا رنگ ڈال کر پکائیں، گاڑھا ہونے پر مینگو ایسنس شامل کرکے اتاریں اور پیش کریں۔
…٭…

فالسے کا شربت

کٹھے میٹھیفالسے گرمیوں میں فرحت بخشتے ہیں اور گرمی دور کرتے ہیں۔
اجزا
فالسہ – 1 پاؤ
چینی – حسب پسند
نمک – حسب ذائقہ
ترکیب
فالسے کو دھو کر ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کر لیں، پھر اسے چھلنی یا باریک رومال کی مدد سے اچھی طرح چھان لیں۔1 کپ پانی میں حسب پسندچینی اور نمک حل کریں۔ چھنیہوئے فالسے کے رس میں حسب ضرورت ٹھندا پانی اور چینی والا پانی شامل کر لیں، پسند کریں تو ذرا سی کالی مرچ بھی شامل کر لیں۔
فالسے کو پانی کے ساتھ بلینڈ کر نے کے بعد چھان کر آئس کیوبز ڈالیں، ٹھنڈا ٹھنڈا فالسے کا شربت تیار ہے۔
…٭…

کھجور کا شیک

اجزاء
کھجور – پانچ عدد نرم
دودھ – ایک گلاس
الائچی – ایک عدد
شہد – ایک چمچ
ترکیب
کھجور اگر سخت ہو تو اس کو آدھ گھنٹہ پانی میں بھگو دیں، اس کے بعد گٹھلی نکال دیں اور چھلکا اگر سخت ہے تو اتار دیں۔ الائچی کے دانے نکال کر باریک کوٹ لیں۔ اب کھجوروں شہد اور دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر دو منٹ تک مکس کریں، گلاس میں نکال کر الائچی کا سفوف شامل کریں اور ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
…٭…

بادام کا شربت

اجزاء
بادام پا?ڈر – ایک کپ
دودھ – دو کپ
کریم – دو کھانے کے چمچ
چینی – آدھا کپ
روز واٹر – دو کھانے کے چمچ
آئس کیوب – ایک کپ
ترکیب
شربت بادامی بنانے کیلئے سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزاء￿ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور گلاس میں نکال کر آئس کیوب ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔

حصہ