میرے خوابوں کی کار 2018ء، عالمی مقابلہ مصوری

243

زین صدیقی
الخدمت کراچی جہاں صحت اورانسانی خدمت کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے ،وہیں یہ تعلیم کیلئے بھی بھرپور خدمات انجام دے رہی ہے ۔اس شعبے کے تحت نہ صرف تعلیمی ادارے قائم ہیں بلکہ آرفن کیئر پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی ماہانہ وسالا نہ بنیاد پر کفالت بھی کی جا رہی ہے جس سے ان بچوں کی تعلیمی ودیگر ضروریات پوری ہو رہی ہیں ۔ملک بھرمیں الخدمت کے ’’آغوش ‘‘ سینٹرز بھی قائم ہیں جہاں ماں باپ سے محروم بچوں کو تعلیم ،رہائش وخوارک کی فراہمی کے علاوہ ان کی دینی تربیت بھی کی جارہی ہے ۔
ٹیوٹاایسٹرن موٹرز نے گزشتہ دنوں بین الاقوامی مقابلہ مصوری منعقد کیا جس میں اس نے الخدمت کو اس کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹر ڈ بچوں کو شر کت کی دعوت دی جو الخدمت نے قبول کر لی۔ مقابلے کا عنون ’’میرے خوابوں کی کار2018‘‘تھا۔مقابلہ عثمان پبلک اسکول کیمپس 9 نارتھ ناظم آباد میں منعقد کیا گیا ۔مقابلہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بچوں کو ڈرائنگ شیٹس اور کلرز فراہم کیے گئے ۔اس موقع پر انہیں ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کے سروس کوارڈنیٹرحارث علی خان نے مقابلے کے مقاصد اور طریقہ کار سے بچوں کو آگا ہ کیا ۔انہوں نے بچوں کی رہنمائی کی کہ انہیں کس طرح کی کاربنانی ہے۔ اس موقع پر پر الخدمت کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو راشد قریشی ،عنایت اللہ اسماعیل ،کنٹرولرآرفن کیئر پروگرام،سرفرازشیخ،منیجرکوارڈینیشن کے علاوہ ٹیوٹاایسٹرن کے منیجرسی ایس آرمحمد آصف سعید،اسسٹنٹ منیجر ،سحرش اشرف اسسٹنٹ منیجر سی آر،انعم خان ،رحیمہ مجتبیٰ ڈپٹی منیجر ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول معین الدین نیئر ،معروف ادیب ،دانشور پروفیسر خیال آفاقی،معروف سوشل ورکرماریہ سلیم ،بچوں کے سرپرست واساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمقابلے میں بھرپورر دلچسپی کااظہارکیا ۔الخدمت آرفن کیئر پروگرام تحت پرورش پانے والے68بچوں نے اس مقابلے میں شرکت کی اور اپنی اچھوتی قسم کی خیالی کاروں کورنگوں کی مدد سے اجاگر کیا۔
حارث علی نے مقابلے کے شرکا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ ٹیوٹاایسٹرن موٹرز کے اس بین الاقوامی مقابلے کا مقصد بچوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ بچوں سے ایک منفرد کارکا آئیڈیا حاصل کرنا ہے ۔مثال کے طور پر پانی پر چلنے والی کار ،کچرے جو اپنے اندر سمیٹنے والی کار،فصاکو آلودگی سے محفوظ رکھنے والی کار،ہوا میں اڑنے والی کار وغیرہ ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی سمجھتی ہے کہ بچے بھی پینٹنگ کے ذریعے منفرد کار ڈیزائن کر کے نئی ایجاد میں ہمارے شریک کاربن سکتے ہیں ۔منفر دکار بنانے والے پورے پاکستان سے 9بچوں کو ان کے سرپرستوں کے ہمراہ جاپان کا دورہ کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے بچے انتہائی ذہین ہیں لیکن ان کیلئے مواقع کی بہت کمی ہے۔ اس کیلئے ہمیں بچوں کو مواقع فراہم کرنے ہوں گے ۔انہوں نے اس مقابلے کے انعقاد کے سلسلے میں الخدمت کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ایسی منفرد ایکٹویٹی میں ہماری شریک کار رہے گی ۔
اس موقع پر راشد قریشی نے کہا کہ ٹیوٹا ایسٹرن موٹر کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔یہ ایک منفرد مقابلہ مصوری ہے ۔اس سے نہ صرف بچوں کو منفرد آئیڈیاز ملیں گے بلکہ انہیں سوچنے سمجھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی میسر آئیں گے جبکہ اس مقابلے سے ان کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا مقابلہ سے حاصل ہونے والی پینٹنگزکے ذریعے کمپنی کو بھی منفرد کار سے متعلق اچھوتے آئیڈیا زملیں گے ۔راشد قریشی نے توقع ظاہر کی کی کمپنی آئندہ بھی ایسے مثبت پروگرامز میں الخدمت کو شامل کرے گی۔اس موقع پر عنایت اللہ اسماعیل نے کہا کہ بچوں کیلئے عالمی مقابلہ مصوری کا انعقاد قابل قدر ہے۔ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے ایک قابل قدر خدمت انجام دے رہی ہے۔الخدمت ایسے مزید پروگرامز میں شمولیت کی خواہش رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کو وہ مقام حاصل نہیںجن کے بارے میں ہمیں اسلام نے آگاہ کیا ہے۔الخدمت کراچی میں960یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے اور امسال ہم نے500بچوں کو رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹاکمپنی ایسے مزید پروگرام ترتیب دے جس سے یتیم بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے ۔کمپنی نے بھی الخدمت کے تعاون کو سراہا۔مقابلہ مصوری میں منتخب ہونے والے بچوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تقریب ٹیوٹاایسٹرن موٹرز کی جانب سے مقابلہ میں شریک تمام بچوں کواسناد دی گئیں جبکہ الخدمت کی جانب سے کمپنی کے ایم ڈی کیلئے تفہیم ا لقران کے سیٹ کا ہدیہ پیش کیا گیا ۔

حصہ