گلہری کی چھلانگ

654

احمد عدنان طارق
وہ سخت گرمیوں کی ایک شام تھی بی گلہری کا گھر بوڑھے برگد میں تھا اور اس کے تمام ننھے منے بچے اپنے سونے والے کمرے میں موجود تھے، اگرچہ اْن کے سونے کا وقت کب کا ہوچکا تھا لیکن وہ ابھی تک جاگ رہے تھے۔ نمو بی گلہری کا سب سے چھوٹا بچہ تھا وہ اپنے بستر پر اچھل کود رہا تھا۔ وہ کہنے لگا’’ مجھے نیند بالکل نہیںآ رہی ہے۔ ابھی باہر تھوڑی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔ میں تو ابھی کھیلنا چاہتا ہوں‘‘ دوسروں نے منہ پر انگلی رکھ کر اْسے چپ رہنے کو کہا اور سرگوشی سے اْسے کہنے لگے’’اتنا اونچا نہ بولو ورنہ اماں سن لیں گی تو ہم سب مشکل میں پڑجائیں گے‘‘ لیکن نمونے اْن کی نصیحت پر کان دھرنے کی بجائے ہنسنا شروع کردیا اور زور سے بستر پر اْچھلنا کودنا شروع کردیا۔ جب گلہری کے دوسرے بچوں نے دیکھا کہ نمو تو بہت مزا کررہا ہے تو اْنہوں نے نمو کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیااور اْسکے ساتھ شور مچانے لگے۔ نمو بولا؛’’میری طرف دیکھو میں تم سب سے بڑی چھلانگ لگاتا ہو، میں لگا سکتا ہوں‘‘ پھر اچانک ہی اْس نے کھلی کھڑکی کے باہر ہوا میں چھلانگ لگائی اور اْس جنگل کے سب سے اونچے درخت کی سب سے اونچی شاخ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر لٹک گیا۔ اْس کے تمام بہن بھائی کھڑکی سے باہر جھانک کر اْسے دیکھنے لگے۔نمو چلانے لگا’’ مدد، مدد کوئی مجھے نیچے اْتارے‘‘ یہ کہتے ہوئے وہ شاخ سے لٹکا ہوا جھول رہا تھا، تبھی اماں گلہری دروازہ کھول کر اْن کے سونے والے کمرے میں داخل ہوئیں اْنہوں نے بچوں کا شور سنا تھا اور وہ یہی دیکھنے آئیں تھیں کہ آکر ہو کیا رہا ہے۔ جب اْنہوں نے کھڑکی سے جھانکا تو اْنہیں نمو جنگل کے سب سے اونچے درخت کی سب سے اونچی شاخ پر لٹکا ہوا نظر آیا بی گلہری کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ وہ حیرت سے چلاتی ہوئی پوچھنے لگیں’’تم یہاں تک پہنچے کیسے؟ فوراََ واپس نیچے اتر و‘‘ لیکن وہ تو اتنا ڈرا ہوا تھا کہ اْسکے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ خود اماں گلہری بھی اتنی بلند اور نازک شاخوں تک نہیں پہنچ سکتی تھیں وہ بولیں؛ ’’میں آنہیں سکتی میں جنگل کے فائر بریگیڈ کو بلاتی ہوں‘‘ جب فائر بریگیڈ وہاں پہنچے اور اتنے اونچے درخت کو دیکھا تو مایوسی سے سرہلائے اورکہنے لگے؛’’ ہماری سیڑھیاں اتنی اونچائی تک نہیں پہنچ سکتیں۔ بیٹا! تمہیں نیچے کودنا ہوگا‘‘۔ بی گلہری ڈر کر بولیں؛ کودنا ہوگا؟ اْن کے بچوں نے انہیں ڈرے ہوئے دیکھا تو رونے لگے۔ فائر بریگیڈ والے کہنے لگے؛ ڈرنے کی بات نہیں درخت کے نیچے گدم بچھا دیئے گئے ہیں سکون سے چھلانگ لگادو‘‘۔ نمونے جب نیچے نرم گدھا دیکھا تو اس کا خو ف ختم ہوگیا اْس نے پکا ر کر فائر بریگیڈ والوں سے کہا؛ میں سمجھوں گا کہ میں اپنے بستر پر کود رہا ہوں اور دیکھنا میں آرہا ہوں۔ پھر نمو نے ہوا میں چھلانگ لگائی اور باحفاظت گدوں پر آگرا۔ اْسے ذراچوٹ نہ آئی۔ وہ خوشی سے اپنی باریک آواز میں سب کو بتا رہاتھا؛ مجھے تو چھلانگ لگانے میں بہت مزا آیا، کیا میں دوبارہ چھلانگ لگا سکتا ہوں؟‘‘ اْسکی اَمی سختی سے بولیں؛ ہرگز نہیں ، فوراََ اپنے بستر پر جا کر لیٹ جاؤ اور بالکل اْچھلنا کودنا نہیں ‘‘ اْس رات گلہری کے سارے بچوں کو فائربرگیڈ والوں کے خواب آتے رہے۔ جبکہ نمو کو لگا کہ وہ ابھی بھی شاخ سے لٹکا ہوا ہے اْسے پتا تھا کہ اْسے یہ سزا امی کا کہا نہ ماننے پر ملی ہے۔

مسکرائیے

٭۔ گائوی کا چوھدری 4 میڑ لمبے پائب سے حقہ پی رہا تھا اس کے دوست نے اتنے لمبے پائب سے حقہ پینے کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا۔
’’میں ڈاکٹر کی نصحت پر عمل کر رہا ہوں ڈاکٹر نے مجھے تمباکو سے دور رکھنے کو کہا ہے۔
٭٭٭
٭ استاد شاگرد سے دستک کو جملے کو استعمال کرو۔
شاگرد مجھے دس تک گنتی آتی ہے۔
٭٭٭
٭ استاد شاگرد سے چائے کو کتنی قسم ہوتی ہیں۔
شاگرد: دو ایک گھر کی دوسری ہوٹل کی۔
٭٭٭
٭ ایک بھکاری دوسرے بھکاری سے۔
تم نے وہ پل والی جگہ کیوں چھوڑ دی وہاں تو اچھی کمائی ہوتی تھی۔
پہلا بھکاری وہ پل میں نے اپنے بیٹے کو شادی میں تحفے میں دے دیا۔
٭٭٭
٭ ایک آدمی بہت تیز دوڑ رہا تھا۔
ایک شخص نے پوچھا بھائی اتنا تیز کویں دوڑ رہے ہوں۔
پہلا شخص بولا: ٹریفک بورڈ کی طرف دیکھو جہاں لکھا ہے رفتار 10 کلو میٹر فی گھٹہ میں قانون کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
٭٭٭
٭ ایک شخص نے اپنے کنجوس پڑوسی سے کہا ارے کیا ہو گیا اتنے لال پیلے کیوں ہو رہے ہو؟
پڑوسی نے جواب دیا:
ننھے نے آج نیا جوتا پہنا تھا میں نے کہا کہ ایک کے بجائے سیڑھیاں چڑھنا تاکہ جوتے کا تلا کم گھسے لیکن وہ کم بخت دو کے بجائے تین سیڑھیاں جڑھنے لگا۔
نتیجہ یہ ہوا کہ پتلون پھٹ گئی۔
٭٭٭
٭ استاد (شاگرد سے) محاورہ جنگ سے منگل پر جملہ بنائو۔
شاگرد: ہم نے جنگل میں منگل کا دن گزارا۔
٭٭٭
٭ نوکر (مالک سے) صاحب جب آپ ہمارے گھر آئیں گے تو آپ کو سر آنکھوں پر بٹھائیں گے۔
مالک کیوں تمہارے گھر میں کرسی نہیں ہے۔
٭٭٭
٭ استاد (شاگرد سے) جوابات غلط لکھے تو تمہیں انڈا ملے گا۔
شاگرد: اگر جواب درست لکھے تو مرغی ملے گی؟
٭٭٭
٭ ایک بچے نے اپنے والد سے پوچھا ابا جان ہم حوائی جہاز کے ذریعے اللہ میاں کے پاس پہنچ سکتے ہیں۔
باپ نے جواب دیا بیٹا اس کے سے گاڑی بھی کافی ہے بس شرط یہ ہے کہ وہ گاڑی تمہاری امی چلا رہی ہوں۔
٭٭٭
٭ بھکاری صدا لگا رہا تھا دو روپے کا سوال ہے۔
ایک شخص نے پوچھا صرف دو روپے ہی کیوں بھکاری بولا بابو میں لوگوں کی اوقات دیکھ کر ہی مانگتا ہوں۔

حصہ