بلجیم

214

محمد جاوید بروہی
بیلجیئم براعظم یورپ میں واقع ہے اس کی سرحدیں لکسمبرگ جرمنی، نیدر لینڈ اور فرانس سے ملتی ہیں اس کا سرکاری نام مملکت بیلیئم ہے یہاں سیاسی نظام آئینی ملوکیت ہے یہاں کے موجودہ وزیراعظم Charles Michal ہیں بیلجیئم کا رقبہ 30513 مربع کلو میٹر ہے یہاں کی آبادی تقریباً ڈیڑھ کروڑ نفوس پر مشتمل ہے برسلز اس کا دارلحکومت ہے اینٹ ورپ بیلیئم کی مشہور بندرگاہ اور اہم شہر ہے اس شہر کی بنیاد 8 ویں صدی عیسوی میں رکھی گئی تھی یہ شہر دریائے شیلڈے کے کنارے واقع ہے 1863ء میں اس شہر کی جدید بندرگاہ قائم ہوئی 1460ء میں اینٹ ورپ میں یورپ کا پہلا اسٹاک ایکسچینج کھولا گیا جس سے اینٹ ورپ کی تجارتی اہمیت بہت بڑھ گئی بیلجیئم کو یورپ کا دل یورپ کا کاک پٹ اور ہیروں کی سرزمین کہا جاتا ہے اینٹ ورپ ہیروں کا مرکز ہے بیلجیئم کی قومی آمدنی کا زیادہ تر حصہ صنعت سے حاصل ہوتا ہے بیگ بھی بیلجیئم کا ایک اہم شہر ہے یہ بیلجیئم کے شمال مشرق میں واقع ہے ساتویں صدی عیسوی میں سینٹ لمبرٹ نے اس شہر کی بنیاد رکھی اس کو نہر البرٹ کینال اینٹ ورپ سے ملاتی ہے۔ بیلجیئم میں اکثریت کا مذہب عیسائیت ہے یہاں فلیمش، جرمن اور فروغ زبانیں بولی جاتی ہیں یہاں کے باشندوں کو فلیمش اور فلیمنگو بھی کہتے ہیں یہاں دنیا کی مشہور یونی ورسٹیاں ہیں برسلز کی اکثر سیرگاہوں اور بڑی بڑی عمارتوں پر شیر کے مجسمے بنائے گئے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ قلعے بیلجیئم میں ہیں یہ یورپ کا ایک اہم ملک ہے ترقی کی جانب رواں دواں ہے یہاں کی کرنسی یورو ہے جنگ واٹرلو کو جنگ واٹرلو اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ واٹرلو بیلجیئم کے مقام پر 1815ء میں لڑی گئی تھی یورپ میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس بیلجیئم میں لیا جاتا ہے بیلجیئم کا جھنڈا تین رنگوں سرخ زرد اور سیاہ یہ مشتمل ہے یہاں کا قومی ترانہ برائینٹ کے گیت ہے بیلجیئم کا وقت پاکستان کے وقت سے چار گھنٹے پیچھے ہے یہاں قومی دن 15 اگست کو منایا جاتا ہے یہاں کے قدرتی وسائل میں لیڈ، زنک تانبہ اور کوئلہ شامل ہے۔

حصہ