میں ایک موبائل فون ہوں

172

عینا جاوید
میں ایک موبائل فون ہوں‘ میرا کام لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میںرکھنا ہوتا ہے۔ لوگ میرے ذریعے اپنے پیغامات کبھی آواز کے ذریعے کبھی ایس ایم ایس کی شکل میں پہنچاتے ہیں۔ میں نے دنیا میں لوگوں کے لیے ترقی کی راہیں کھول دی ہیں۔ جدید دور میں‘ میں ہر شخص کی ضرورت بن گیا ہوں‘ میرے استعمال سے دوریاں ختم ہوگئی ہیں‘ میں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہوں‘ تجارت ہو‘ مطالعہ ہو یا تعلقات استوار کرنا سب کچھ میری بدولت بہت آسان ہوگیا ہے۔
صرف یہی نہیں میں ہر قسم کے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی‘ پیسوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے کے لیے‘ سواری کا انتظام کرنے کے لیے اور بہت سے دیگر مسائل حل کرنے کے کام بھی آتا ہوں۔ جہاں میرے اتنے فوائد ہیں تو کچھ لوگ میرا غلط استعمال بھی کر رہے ہیں۔ اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرتے ہیں جس کا انہیں بہت نقصان ہوتا ہے۔ میری دعا ہے لوگ میرا درست اور جائز استعمال کریں اور مجھے اپنے لیے نقصان کا باعث نہ بنائیں۔

حصہ