ذہانت آزمائیے

342

محمد جاوید بروہی

1۔ ایک میز پر دس پلیٹیں ہیں ایک پلیٹ میں چار سیب ہیں بتائیں کل کتنے سیب ہیں؟ (چار، چالیس، اکتالیس)
٭٭٭
2۔ایک کتاب میں لکھا تھا کہ 1920ء میں افغانستان میں سمندری طوفان آیا تھا نعمان نے اس کتاب کے پبلیشر سے کہا کہ یہ معلومات غلط ہیں اس نے ایسا کیوں کہا؟
(طوفان 1925ء میں آیا تھا، افغانستان میں سمندر نہیں ہے)
٭٭٭
3۔ ایک شخص نے اپنے دوست سے کہا میں نے ایک کلو غریبوں کا پھل خریدا ہے بتائیے اس نے کیا خریدا؟
(کیلا، آڑو، بیر)
٭٭٭
4۔ خالی جگہ کونسی دال کا نام آئے گا؟ یہ منہ…… کی دال۔
(چنے، مونگ، مسور)
٭٭٭
5۔ کس سبزی کا نام ایک ملک کا نام ہے؟
(چلی، ٹومیٹو، کیبج)
٭٭٭
6۔ جنگل میں…… ناچا کس نے دیکھا۔
(ریچھ، مور، بندر)
٭٭٭
7۔ ان میں سے کون سا ایک دریا کا نام ہے؟
(دریائے ایپل، دریائے مینگو، دریائے اورنج)
٭٭٭
8۔ سوئیڈن اور اسٹاک ہوم کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟
(سوئیڈن کو اسٹاک ہوم بھی کہتے ہیں، کوئی فاصلہ نہیں اسٹاک ہوم سوئیڈن کا دارالحکومت ہے)
٭٭٭
9۔ ستر کے دوگنے کے آدھے میں ستر جمع کیے جائیں تو کتنے ہوں گے۔
(150, 140, 130)
٭٭٭
10۔ انگریزی میں کس پھل کا نام ایک سبزی کا نام بھی ہے؟(ٹومیٹو، مینگو، ایپل)
٭٭٭
11۔ ان میں سے کون سا ملک ہے؟
(ٹیکسی، وین، کار)
٭٭٭
12۔ کس ملک کا نام ایک سکے کا نام بھی ہے؟
(جبوتی، گنی، صومالیہ)
٭٭٭

حصہ